بلے کے نشان پر چیف جسٹس عامرفاروق کے الیکشن کمیشن کے وکیل سے سخت سوالات

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
چیف جسٹس عامر فاروق نے سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کے سامنے اہم سوالات رکھتے ہوئے 5 جولائی تک جواب طلب کر لیا

کیا تحریکِ انصاف بطور سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں اب بھی درج ہے؟ چیف جسٹس عامر فاروق کا وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار
جی، تحریکِ انصاف بطور سیاسی جماعت موجود ہے، وکیل الیکشن کمیشن
ایک شخص آزاد الیکشن لڑتا ہے لیکن کہتا ہے کہ اس سیاسی جماعت سے ہوں تو ہو سکتا ہے؟ چیف جسٹس
میں بتاتا ہوں کہ ہوا کیا تھا، وکیل الیکشن کمیشن
جو ہوا اسکو چھوڑ دیں میں مفروضوں پر بات نہیں کر رہا، عدالتی سوال کا جواب دیں، پی ٹی آئی بطور جماعت موجود ہے، اُسکے چیئرمین، سیکرٹری وغیرہ ہیں نا؟ چیف جسٹس
پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات نہیں کرائے، وکیل الیکشن کمیشن
پی ٹی آئی نے الیکشن کروا کر الیکشن کمیشن میں جمع کرائے تو ہیں، آپ نے ہاں نہ نہیں کی لیکن انہوں نے تو الیکشن کروا کے جمع کروا دیا ہے نا، انہوں نے غلط الیکشن کرایا ہو گا لیکن کروا کر بھیج تو دیا ہے نا؟ تحریکِ انصاف کی بنیادی رکنیت تو موجود ہے نا؟ یہ سوالات آپکے سامنے رکھ دیے ہیں آئندہ سماعت پر جواب دیں، چیف جسٹس کا وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ
عدالت نے کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی
مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی
 
Last edited by a moderator:

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
بلے کا نشان ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لیا گیا تھا ۔مستری منیر اور دوسرے جرنیلوں نے پی ٹی آی کو الیکشن سے باہر رکھنا تھا ۔
 

Back
Top