بل کی اقساط، سردیوں میں وصولی:بجلی کے بلوں پر پاور ڈویژن کی تجاویز

bils pak protest.jpg


پاور ڈویژن نے بجلی بل میں ریلیف کیلیے تجاویز

ملک بھر کے عوام بجیلی کے بھاری بھرکم بلوں کی وجہ سے شدید پریشان ہیں، آمدنی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اخراجات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، عوام کے لئے ہر گزرتا دن مشکل ہوتا جارہاہے، ایسے میں ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی بل کی ادائیگی اقساط میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بھاری بجلی بلز کی ادائیگی سردیوں کے مہینوں میں ادا کرنے کی بھی تجویز ہے جبکہ گھریلو صارفین کو بجلی بلز پر ون سلیب بینیفٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے، بجلی بلز پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ختم کرنے پر وزارت خزانہ کی رائے لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی بلز پر 9 روپے فی یونٹ جی ایس ٹی عائد ہے، تمام تجاویز آج منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ بجلی بلز میں فوری طور پر کمی کی کوئی تجویز نہیں، بجلی بلز میں کمی کیلئے بازار اور دفاتر شام چھ بجے تک بند کرنے کی تجویز دی گئی۔

دوسری جانب 25 ہزار سے زائد کے بجلی بلوں پر لگا ساڑھے 7 فیصد جنرل سیلز ٹیکس فائلر پر لاگو نہیں ہوگا،25 ہزار روپے سے زائد کے بجلی بل پر 7 اعشاریہ 5 فیصد جی ایس ٹی ادا کرنا پڑتا ہے، ٹیکس فائل کرنے والے افراد پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے انکم ٹیکس ختم کروا سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس فائل کرنے والے افراد ویب سائٹ mnr.pitc.com.pk پر رابطہ کریں، یہ ایم این آر پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے تحت ہے،ویب سائٹ اوپن ہونے پر اپنے بل کا ریفرنس نمبر دیں اور ریفرنس نمبر ڈالنے پر ایک فارم سامنے آئے گا۔

فارم میں مالک اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر لکھ کر جمع کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرائے دار رہائشی کی تفصیلات میں جائیں اور اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر لکھ کر submit کریں۔ مالک یا کرایہ دار دونوں میں سے ایک کا تفصیل بھرنا لازمی ہے۔

پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے شہر ڈجکوٹ میں بجلی کے بھاری بل کی وجہ سے 28 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی،ڈجکوٹ کے محلہ صابری ٹاؤن میں 28 سالہ نوجوان حمزہ نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی،مقتول نے گھر میں اپنی کنپٹی پر پستول رکھ کر خودکشی کی۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/bils pak protest.jpg

Kam

Minister (2k+ posts)
Pahly pesy to do logon ko. . .income Ka source tumhara baap bnaye ga. . .sardion main aasman sy pesy utrain gy