
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجےمیں 2 شہری شہید اور 3 فوجیوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کےمطابق گزشتہ روز 26 نومبرکو ضلع بنوں کے علاقے بکہ خیل میں موٹرسائیکل سوار خود کش بم بار نے سیکیورٹی فورسزکے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے2 شہری شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں تین فوجی اہلکار اور سات شہری شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق خود کش بمبار ایک افغان شہری تھا جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوگئی ہے، بمبار کا تعلق افغانستان کے حافظ گل بہادر گروپ سے تھی، خود کش بمبار کی شناخت رابن اللہ ولد خانور گل کے نام سے ہوئی ہے جو 26 نومبر کو ہی افغان شناختی کارڈ پر سرحد عبور کرکے پاکستان آیا تھا۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، علاقے میں پائے جانے والے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8isispriklsdjkjkjdkjd.png