
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بنوں میں جو کچھ بھی ہوا ہے اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ بنوں میں جو کچھ ہوا عمران کی سرپرستی میں ہوا ہے، یہ اب اسپیس لینے کی کوشش کررہے ہیں مگر کوئی اب ان پر اعتبار نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار کے بغیر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، آپ ان سے کسی بھی بات کی توقع کرسکتے ہیں، اعتراف ان کا سیاسی بیانیہ ہے، یہ معافی تلافی چاہتے ہیں ، ابھی تو انہوں نے اعتراف کیا ہے یہ پیروں میں بھی پڑجائیں گے کیونکہ یہ اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1815823072647426372
خواجہ آصف نے کہا کہ بنوں میں حملے کی ہدایات دینے والے کیسے کوئی پاکستانی ہوسکتا ہے؟ یہ سب عمران خان کی سرپرستی میں ہوا ہے، انہوں نے ہر جگہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کررکھا ہے، یہ تلملائے ہوئے لوگ ہیں ، ملک بیچنے سے بھی نہیں کترائیں گے، اگر عمران خان معافی مانگ لیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی ذات کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا، انہوں نے اوورسیز ایکٹیوسٹس کی پوری فوج بھرتی کررکھی ہے، ایسی قانون سازی ہونی چاہیے کہ پاکستانی پاسپورٹس رکھنے والوں کے حقوق سلب کیے جائیں، ابھی تو ترلوں کی ابتداء کی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khawjaah11.jpg