
بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں بابر، شاہین، رضون کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور
بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں بابراعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو ڈراپ کرکے نئے کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کیلئے غور شروع کردیا ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کو بنگلہ دیش کے میچز اب اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے ہیں جس کیلئے سیلکشن کمیٹی نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی سے مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی ہدایات کے بعد قوی امکان ہے کہ سیلکشن کمیٹی ہوم سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرکے نئے نوجوانوں کو موقع دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ جانے کی خواہش کا اظہار کیا، جبکہ شاہین آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم میں آرام دیئے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ بابراعظم کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے حوالےسے انہی خطوط پر مشاورت جاری ہے۔
ٹیم میں عبداللہ شفیق، سعود شکیل، سلمان علی آغا کی فائنل الیون میں شمولیت یقینی ہے، جبکہ میر حمزہ، شاہنواز دھانی، نسیم شاہ، عامر جمال اور خرم شہزاد کی موجودگی میں حارث رؤف کے نام پر بھی غور نہیں کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/iah1i1h2h341.jpg