بول بچہ جمہورا کیا مانگتا ہے

khalilqureshi

Senator (1k+ posts)
پاکستان 881913 اسکوائر کلو میٹر پر محیط ایک بین الاقوامی سرکس میں تبدیل ہوگیا ہےجس کے چپے چپے پر کوئی نہ کوئی جنرل یا برگیڈیر یا کرنل مداری بیٹھا ڈگڈگی بجا رہا ہے اور اس ڈگڈگی کی تھاپ پر ججز، سیاستدان، صحافی، پولیس افسران اور افسران شاہی بندروں کی طرح بلا تکان ناچ رہے ہیں اور بدقسمت عوام کیڑے مکوڑوں کی طرح ان مداریوں اور بندروں کے قدموں تلے کچلے جارہے ہیں.

اس بدنما تماشے کو تمام اقوام عالم انتہائی تضحیک سے دیکھ رہی ہیں اور ان کے چہرے پر استہزائی مسکراہٹ ہے جبکہ احمق مداری یہ سمجھ کر ڈگڈگی کی تھاپ کو اور بندر اپنے ناچنے کی رفتار کو اور بڑھا رہے ہیں کہ دنیا لطف اندوز ہورہی ہے

بول بچہ جمہورا کیا مانگتا ہےکی مداری کی آواز بلند ہوتی جارہی ہے اور بندروں کے قدموں تلے کچلے ہؤے بچہ جمہورے کی سسکیاں بھی دم توڑتی جارہی ہیں
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

خلیل: بوجھل دل کے ساتھ یہ کہنے دیجیئے کہ یہ کیڑے مکوڑے یہی ڈیزرو کرتے ہیں
اپنے یوٹیلیٹی بلز یو ٹیوبرز کو دکھا دکھا کر لعن طعن کر دی اور گھر جا کر بیوی بچوں کی پھینٹی لگا دی . سمجھتے ہیں یہ کرنے سے مسلہ حل جائیگا . نہیں جناب، ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ مسلہ اسوقت حل ہو گا جب پسنے والے یہ کیڑے مکوڑے
ہر شہر میں لاکھوں کی تعداد میں گھروں سے نکل کر ملک کا پہیہ جام کر دیں گے
بس یہی ایک حل ہے اس عذاب کا
 
Back
Top