
لاہور میں خواتین نے بچیوں سے زیادتی کرنے والے استاد کو احاطہ عدالت میں دھرلیا، تھپڑوں کی بارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں بچیوں سے زیادتی کے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر عدالت نے ملزم کی ضمانت خارج کردی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
https://twitter.com/x/status/1654016402745901058
سماعت کے بعد ملزم کو لے جاتے ہوئے احاطہ عدالت میں خواتین نے گھیر لیا اور ملزم پر تھپڑوں کی بارش کردی، ایک خاتون نے ملزم کو جکڑتے ہوئے کہا کہ یہ بچیوں کا استاد ہے، میں نےاسے نہیں چھوڑنا، یہ میری جس 16 سالہ بچی کو ٹیوشن پڑھاتا تھا اسی کو اس نے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1654030462820532226
ملزم کو لے جانے والے پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے ملزم کو خواتین کے چنگل سے چھڑوانے کی بہت کوشش کی مگر خواتین غم و غصے میں شدید مشتعل ہوچکی تھیں جس پر پولیس کو اضافی نفری طلب کرکے ملزم کو بچا کر جیل منتقل کرنا پڑا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/muzlamahshas.jpg