
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ پر بڑے حملے کی اطلاعات ہیں، حملے میں ایک فوجی کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انتخابات سے قبل بھارتی فضائیہ کے قافلے پر ضلع پونچھ کے علاقے سورنکوٹ کے علاقے میں اس وقت حملہ ہوا ہے جب بھارتی فضائیہ کے قافلے پر بھاری فائرنگ ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دو قافلوں میں بھارتی فضائیہ کے اہلکار سفر کررہے تھے اور سورنکوٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں سنئی کے بیکربل محلہ کے پاس جرولی سے شاستر فوجی اہلکار فضائیہ کے سہولت مرکز کی طرف جارہےتھے کہ شام 6 بج کر 15 منٹ پر گھات لگاکر حملہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عین انتخابات سے قبل بھارتی مسلح افواج پر رواں سال یہ پہلا بڑا حملہ ہے، ایسا ہی ایک حملہ 2019 فروری میں انتخابات سے قبل بھی ہوا تھا جس کو بنیاد بنا کر نریندر مودی کی حکومت نے پاکستان پر جعلی فضائی حملہ کرنے کی کوشش کی اور اس اقدام کے نتیجے میں اپنا ایک جہاز گنوا کر اپنے پائلٹ کو بھی گرفتار کروالیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12indiaiaarifrceaattack.png