بھارتی ایئر فورس بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا

image.jpg

بھارتی فضائیہ (IAF) کی ایک معمول کی تربیتی مشق اس وقت ہنگامی صورتحال میں تبدیل ہوگئی جب ایک جنگی طیارے سے غلطی سے ایک غیر دھماکہ خیز ایریل اسٹور — جسے بعد میں فیول ٹینک قرار دیا گیا — مدھیہ پردیش کے علاقے پچھور کے تھاکر بابا کالونی میں گر گیا۔ واقعے میں ایک رہائشی مکان شدید متاثر ہوا، جہاں زمین میں 10 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن یہ واقعہ سیکیورٹی اور عوامی تحفظ کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دے گیا ہے۔

یہ واقعہ جمعہ کی دوپہر پیش آیا جب IAF کا طیارہ مبینہ طور پر تربیتی مشق کے دوران مذکورہ علاقے کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ گرنے والا شے ایک "external fuel tank" تھا جو کہ طیارے کی رینج بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ فیول ٹینک مقامی رہائشی منوج ساگر کے گھر کی چھت اور مرکزی دروازے کو توڑتا ہوا زمین میں دھنس گیا، جس سے ایک خوفناک دھماکہ نما آواز سنائی دی۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ انہیں لگا جیسے کوئی بڑا دھماکہ ہوا ہو، پوری زمین ہل گئی اور مکان لرزنے لگا۔


متاثرہ خاندان خوش قسمتی سے محفوظ رہا، تاہم ان کے گھر کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کے فوراً بعد بھارتی فضائیہ اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فضائیہ کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرنے والی شے غیر دھماکہ خیز تھی اور تربیتی مشق کے دوران حادثاتی طور پر گِری۔

تاہم ذرائع کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری میں پیش آیا، بم گرنے سے آبادی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ متعدد مکانات تباہ اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ساوتھ ایشیا انڈیکس نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے ’غلطی سے‘ مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں ایک شہری علاقے پر بم گرادیا۔

https://twitter.com/x/status/1915776445579989418
بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا بھارتی فضائیہ کو آج شیوپوری کے قریب زمین پر املاک کو پہنچنے والے اس نقصان پر افسوس ہے، جو ایک IAF طیارے سے حادثاتی طور پر غیر دھماکہ خیز ایریل اسٹور کے گرنے کے باعث پیش آیا، اور اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



https://twitter.com/x/status/1915752791932649703

تاہم، فضائیہ نے یہ نہیں بتایا کہ یہ طیارہ کس نوعیت کا تھا اور کس نوعیت کی مشق جاری تھی۔ حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران پرواز کے ڈیٹا، مینٹیننس ریکارڈز، اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔


واقعے کے بعد سوشل میڈیا، خاص طور پر ایکس (X)، پر عوامی ردعمل کی لہر دوڑ گئی۔ کچھ صارفین نے بھارتی فضائیہ کی فوری تسلیم اور معذرت کو سراہا جبکہ کئی دیگر صارفین نے اس واقعے کو تنقید، طنز اور ماضی کی غلطیوں سے جوڑتے ہوئے فضائیہ کی صلاحیت پر سوال اٹھائے۔


https://twitter.com/x/status/1915765188495581439
https://twitter.com/x/status/1915768980993950190
https://twitter.com/x/status/1915767438890668494
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کشمیر کے تنازع پر تناؤ، حالیہ فوجی نقل و حرکت، اور بی ایس ایف کے اہلکار کی پاکستان رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری جیسے واقعات نے خطے میں سیکیورٹی خدشات کو بڑھا دیا ہے۔
 

Back
Top