بھارتی بحریہ نے منشیات کی تاریخی بڑی کھیپ پکڑ لی، ملزمان پاکستانی قرار

12injnnavtdawakhsjsh.png

معلومات کے بعد جس جہاز پر چھاپہ مارا گیا ہے وہ بظاہر پاکستانی شہریوں کے استعمال میں تھا: بھارتی بحریہ

بھارتی بحریہ نے گجرات کی ایک بندرگاہ کے نزدیک منشیات کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی اور دعویٰ کیا ہے کہ اس میں ملوث ملزمان کا تعلق پاکستان سے ہے۔ معروف بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی بحریہ نے گجرات کی ایک بندرگاہ کے قریب گہرے سمندر میں برصغیر کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ ضبط کی ہے۔

بھارتی بحریہ نے یہ کارروائی گجرات اینٹی ٹیررازم سکواڈ اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کی۔


رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ نے گجرات کے پوربندر کے پاس اس بڑی کارروائی کے دوران ایک جہاز سے مجموعی طور پر 33 سو کلوگرام منشیات ضبط کی ہے جس میں 3 ہزار 89 کلوگرام چرس ، 25 کلو مارفن اور 158 کلو میتھمفیٹامائن بھی شامل ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں منشیات کی ضبط کی گئی اس کھیپ کی مالیت کا اندازہ 2 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے بھی زیادہ لگایا گیا ہے۔

بھارتی بحریہ کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداروں کے ساتھ مل کر یہ مشترکہ کارروائی فضائی نگرانی کے نظام سے 2 دن تک نگرانی کے بعد ملنے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ 2 دن تک فضائی نگرانی کے بعد ملنے والی معلومات کے بعد جس جہاز پر چھاپہ مارا گیا ہے وہ بظاہر پاکستانی شہریوں کے استعمال میں تھا۔

https://twitter.com/x/status/1762672069865841062
بھارتی وزیر داخلہ نے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ہماری ایجنسیوں نے آج بھارت میں منشیات کی اب تک کی سب سے بڑی کھیپ پکڑنے میں کامیابی حاسل کی ہے۔ ہمارے ملک کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے یہ تاریخی کامیابی ہماری حکومت کے غیرمتزلزل عزم کا ثبوت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1762693452729561507
گجرات اینٹی ٹیررسٹ سکواڈ کے مطابق یہ آپریشن بحیرہ عرب میں بین الاقوامی میری ٹائم بائونڈری لائن کے قریب کیا گیا جس میں بھارتی بحریہ نے ایک مشکوک بحری جہاز کو نگرانی والے طیارے کے ذریعے پوربندر کے قریب سمندر میں دیکھا۔ قبل ازیں پونے اور نئی دہلی میں 2 دن کے چھاپوں میں 2500 کروڑ مالیت کی میفیڈرون کو بھی ضبط کیا گیا تھا۔
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Yeah hoti hay performance, chaa gaye ho oye Indians, dub k rakho ...... hamaray waly tou khud yeh smuggling etc karwatay hayn inho nay kiya rokna hay
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
نیفے پوڈری اور رانا ثنا اللہ منشیات فروش کی کھیپ پکڑی گئی
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
ho sakta hai baoji ne pti ka mandate chori krne ki khoshi me modiji ko yeh tamam drug gift ki ho lekin yahan baoji se ghalti yeh hovi k modiji ko advance me informed nhi kiya. anyways sanu ki.. modi janay tay baoji ganda soar janay..
 

Back
Top