بھارتی فضائیہ کو ایک ہی دن میں دو بڑے فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں ایک لڑاکا طیارہ اور ایک ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگئے۔ خوش قسمتی سے دونوں حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ان واقعات نے بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق پہلا واقعہ ہریانہ میں پیش آیا، جہاں جیگوار لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے لیے امبالا ایئربیس سے روانہ ہوا لیکن پرواز کے کچھ دیر بعد ہی تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو آبادی سے دور لے جا کر ایجیکٹ کیا اور بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب رہا۔
https://twitter.com/x/status/1897978332836180111
بعد ازاں، اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1898037294600237371
https://twitter.com/x/status/1898042154234327070
https://twitter.com/x/status/1898042114811863439
دوسرا واقعہ مغربی بنگال میں پیش آیا، جہاں بھارتی فضائیہ کا اے این-32 ٹرانسپورٹ طیارہ بگڈوگرا ایئرپورٹ پر گر کر تباہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق، حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا۔ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی تحقیقات کی جائیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1898055192970772992
یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی فضائیہ کو ایک ہی دن میں دو فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ گزشتہ برسوں میں بھی بھارتی فوج کے طیارے تکنیکی مسائل اور دیگر وجوہات کے باعث تباہ ہوتے رہے ہیں، جس پر ماہرین کئی بار تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔