بھارتی میڈیاکی آصف غفور سمیت پاک فوج کے4 جنرلز کی ریٹائرمنٹ پرقیاس آرائیاں


army asif ghafoor.jpg

بھارتی خبررساں اداروں نے پاکستانی فوج میں حالیہ ریٹائرمنٹ اور ترقیوں پر اپنی توجہ مرکوز کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جریدے "ریڈف نیوز" کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی فوج میں لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سمیت چار جنرلز ریٹائر ہوگئے ہیں، جبکہ تین سے چار فوجی افسران کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی جانے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ، چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ثاقب محمود ملک، اور سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ریٹائر ہوچکے ہیں۔

مزید یہ کہ "ریڈف" نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے پاس اس وقت 24 تھری اسٹار جنرلز موجود ہیں، جن کی شاخوں کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں سے 13 انفنٹری، دو انجینئرز، ایک ایئر ڈیفنس، پانچ آرمرڈ کور، دو آرٹلری اور ایک الیکٹریکل اور مکینیکل انجینئرز شامل ہیں، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ترقی کا امکان موجود ہے۔

خیال رہے کہ آئی ایس پی آرنے پاک فوج کے افسران کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔​
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/army asif ghafoor.jpg

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
خیال رہے کہ آئی ایس پی آرنے پاک فوج کے افسران کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

Hum aap k Parosi hain itni to khabar rakhtay hi hain.
Zeyadah afsos asif ghafoor par huaa. Becharah wo bhi ek Flat wala Fauji hi nikla.
 

baaghi01

Senator (1k+ posts)
Obviously Indians will never forget Asif Ghafoor. They will teach their kids about his statements and media strategies in schools.
 

Back
Top