بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف 26 جماعتوں کا تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

https://twitter.com/x/status/1683839551364804614
نئی دہلی: منی پور فسادات میں کڑی تنقید سے بوکھلائے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ناہلی اور مجرمانہ غفلت کا اعتراف کرنے کے بجائے الٹا اپوزیشن کو ہی ایسٹ انڈیا کمپنی اور انڈین مجاہدین قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعتوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بے سمت اور تھکی ہوئی ہے جس کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ مودی کی مخالفت کی جائے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ میں نے آج تک ایسی ناامید اور شکست خوردہ اپوزیشن نہیں دیکھی۔

نریندر مودی نے 26 اپوزیشن جماعتوں کے نئے اتحاد کو “انڈین مجاہدین” اور “پاپولر فرنٹ آف انڈیا” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ساری سیاست صرف مجھ پر تنقید کے گرد گھومتی ہے۔


بھارتی وزیر اعظم نے نئے اپوزیشن اتحاد ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس‘‘ جس کا مخفف انڈیا بنتا ہے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح انڈیا نام تو انڈین نیشنل کانگریس، ایسٹ انڈیا کمپنی، انڈین مجاہدین اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا میں بھی آتا ہے۔

 

Back
Top