
بھارتی دزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی پاکستان کو کھلی دھمکی ۔۔ضرورت پڑنے پر ہندوستانی فوج ایل او سی عبور کر نے میں دریغ نہیں کرے گی
بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کارگل وجے دیوس کے موقع پر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان کی طرف نظر اٹھاکر دیکھا گیا تو فوج لائن آف کنٹرول کو پار کرکے گھر میں گھس کر مارے گی ، اور دشمن کو نیست و نابود کردے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فوج فتح کے بعد 1999 میں ہی لائن آف کنٹرول کو عبور کر سکتی تھی، لیکن ہندوستان کے امن پسند ملک کے نظریہ، ہندوستانی اقدار پر یقین اور بین الاقوامی قوانین سے وابستگی کی وجہ سے اس وقت یہ قدم نہیں اٹھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اس وقت ایل او سی کو عبور نہیں کیا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ایل او سی کو عبور نہیں کر سکتے تھے۔ہم ایل او سی کو پار کر سکتے تھے، اور ضرورت پڑنے پر مستقبل میں ایل او سی کو پار کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1684334842362703875
بھارتی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جنگ صرف فوجوں کے درمیان نہیں ہوتی، ان ممالک کے عوام کے درمیان بھی جنگ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ میں صرف فوج ہی نہیں لڑتی ؛بلکہ کوئی بھی جنگ دو قوموں اور ان کے لوگوں کے درمیان ہوتی ہے۔ آپ دیکھئے کہ کسی بھی جنگ میں براہ راست فوجیں حصہ لیتی ہیں، لیکن بالواسطہ طور پر آپ دیکھیں، تو اس جنگ میں کسان سے لے کر ڈاکٹر، انجینئر، سائنس داں اور بہت سے دوسرے پیشوں کے لوگ شریک ہوتے ہیں
بھارتی وزیر دفاع نے یہ دھمکی ایسے وقت میں دی جب پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف ایک سیاسی جماعت کی خواتین کو کوڑا کرکٹ اور کھنڈرات کہہ رہے تھے
https://twitter.com/x/status/1684348399347195905
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rajanathaa.jpg