بھارتی کمپنی نے بنگلہ دیش کیلئے بجلی کی سپلائی معطل کردی

M A Malik

Moderator
Staff member
Siasat.pk Web Desk
Powerplant.jpg


بھارت کے اڈانی گروپ کے بجلی گھروں سے بنگلہ دیش کیلئے بجلی کی سپلائی کو معطل کردیا ہے۔
بھارت کے اڈانی گروپ سے وابستہ بجلی گھروں نے بنگلا دیش کے لیے بجلی کی رسد میں نمایاں کمی کردی ہے۔ اڈانی گروپ نے بنگلا دیش کو فراہم کی جانے والی بجلی میں جو کٹوتی کی ہے اُس کے بعد اب بنگلا دیش کو فراہم کی جانے والی بجلی 700 میگا واٹ ہے۔

اڈانی گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بنگلا دیش کو بجلی کی رسد میں کمی کا بنیادی سبب یہ ہے کہ واجبات زیادہ ہوچکے ہیں اور بنگلا دیش کی طرف سے ادائیگی میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔ بنگلا دیش کو اڈانی گروپ کے 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں۔

بنگلا دیش کے اخبار دی ڈیلی اسٹار نے جمعہ کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ اڈانی گروپ کے ذیلی ادارے اڈانی پاور جھاڑ کھنڈ لمٹیڈ نے بنگلا دیش کو فراہم کی جانے والی بجلی میں 50 فیصد کٹوتی کردی ہے۔

اڈانی گروپ کی طرف سے بجلی کی رسد میں کمی کے بعد اب بنگلا دیش کو 1600 میگا واٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ بھارتی ادارے نے اپنے 1496 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے ادارے کا ایک یونٹ بند کردیا ہے۔

اڈانی پاور نے بنگلا دیش پاور ڈیویلپمنٹ بورڈ کو 27 اکتوبر کو ایک خط بھیجا تھا جس میں واجبات ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ واجبات ادا نہ کیے جانے کی صورت میں 30 اکتوبر سے بجلی کی رسد گھٹادی جائے گی۔

دو ماہ جاری رہنے والی طلبہ تحریک کے نتیجے میں 5 اگست کو شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک بنگلا دیش سے بھارت کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ شیخ حسینہ نے بھارت میں پناہ لے رکھی ہے۔ بنگلا دیش کی عبوری حکومت شیخ حسینہ کی حوالگی چاہتی ہے تاکہ ان پر سنگین جرائم کے ٹربیونل میں مقدمات چلائے جاسکیں۔
 

Modest

Chief Minister (5k+ posts)
The reason behind this is that India is p!ssed off because their stooge Haseena the dictator was kicked out by Bangladeshis. Now Bangladesh is freeing itself from their clutches and stop indian involvement in their country.
 

Back
Top