
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پاکستانی نوجوان نصراللہ سے دوستی کے بعد چند دن پہلے ایک بھارتی لڑکی نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کرنے کے بعد اس سے شادی کر لی تھی۔
اب سوشل میڈیا پر ایک چینی لڑکی بھی ضلع باجوڑ کے رہائشی نوجوان جاوید ہاشمی کی محبت کا شکار ہو کر پاکستان پہنچ گئی ہے۔ چینی لڑکی جاوید ہاشمی سے شادی کرنے کیلئے آج صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے ثمرباغ پہنچی تھی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر دیر ضیاء الدین نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی لڑکی اپنی مکمل دستاویزات کے ساتھ باجوڑ کے رہائشی جاوید ہاشمی نامی نوجوان کے ساتھ کل لوئردیر پہنچی تھی۔ چینی لڑکی سن گوفنگ کو جاوید ہاشمی نے گزشتہ روز اپنے ماموں عزت اللہ کے گھر ٹھہرایا تھا جہاں ایک رات رکنے کے بعد وہ دونوں اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ چینی لڑکی سن گوفنگ کی پاکستانی نوجوان جاوید ہاشمی سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دوستی ہوئی تھی۔ چینی لڑکی جاوید ہاشمی سے 3 برسوں سے رابطے میں تھی اور اب وہ دونوں شادی کرنا چاہتے ہیں اس لیے وہ پاکستان پہنچی ہے۔ چینی لڑکی سن گوفنگ کے ویزے کی معیاد 13 جولائی 2023ء سے 12 اکتوبر تک ہے۔
https://twitter.com/x/status/1684232156460068865
https://twitter.com/x/status/1684220434122936320
ڈی پی او ضیاء الدین نے میڈیا کو بتایا کہ چینی لڑکی سن گوفنگ کی تاریخ پیدائش دستاویزات پر 3 ستمبر 2022ء درج ہےاور وہ 21 سال کی ہے جبکہ پاکستانی نوجوان جاوید ہاشمی کی عمر اس وقت 16 سال ہے۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی ایک پاکستانی نوجوان محبوب نصراللہ کی محبت میں بھارتی لڑکی انجو اپر دیر پہنچی تھی اور اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا اسلامی نامی فاطمہ رکھا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10چھینعسلارکی.jpg