
پڑوسی ملک بھارت نے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحدوں پر فضائی ٹینکوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستانی سرحدوں پر ایئر ٹینک تعینات کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایئر ٹینکس کی تعیناتی کا یہ عمل گرمیوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق"اپاچے" نامی ہیوی ڈیوٹی کامبیٹ ہیلی کاپٹر جسے عرف عام میں ایئر ٹینک (یعنی فضائی ٹینک) بھی کہا جاتا ہے، کو پاکستانی سرحدوں پر تعینات کیا جائے گا۔
ہیوی ڈیوٹی کامبیٹ اپاچے نائٹ وژن سسٹم سے لیس ہے اور ایک منٹ میں 138 اہداف کو نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے، اس ہیوی ڈیوٹی ایئر ٹینک کو میزائلوں سےلیس بھی کیا جاسکتا ہے، ایسی خصوصیات کی بنیاد پر اس ہیلی کاپٹر کو کسی بھی ملک کی فضائیہ کیلئے ایک زبردست اثاثہ قرار دیا جاتا ہے۔
بھارت فوج نے حال ہی میں جدید ترین صلاحیتوں سے لیس اور ہیوی ڈیوٹی ہیلی کاپٹروں کے اسکواڈرن میں اضافہ کیا ہے، اپاچے کی پہلی کھیپ فروری 2024 میں امریکہ سے بھارت کو موصول ہونی تھی تاہم یہ کھیپ تاخیر کا شکار ہوئی اور اب امکان ہے کہ یہ مئی میں بھارت کو موصول ہوجائے گی، بھارت کی جانب سے فوج کی مغربی کمان میں اس فضائی ٹینک کو تعینات کرنے کیلئے تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/airtanksh11i1h31.jpg