بھارت نے چین سے پاکستان آنے والے بحری جہاز کو روک لیا،سامان پر قبضہ

9indiaistopksjjshisp.png

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارت نے چین سے پاکستان آنے والے ایک بحری جہاز کو روک لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین کسٹم حکام نے چین سے کراچی جانے والے ایک بحری جہاز کو ممبئی کی بندرگاہ پر اس شبہ میں روکا ہے کہ جہاز میں جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام میں استعمال ہونے والا سامان موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 23 جنوری کو بھارتی کسٹم حکام نےانٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر مالٹا سے تعلق رکھنے والے ایک تجارتی بحری جہاز کو روکا اور جہاز میں موجود سامان کا معائنہ کیا، جہاز میں ایک کمپیوٹر نیومریکل مشین سی این سی موجود تھی، یہ ایک اطالوی کمپنی کی تیار کردہ مشین ہے جو بنیادی طور پر کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول ہوتی ہے اور ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے جو مینوئلی ممکن نہیں۔

بھارت خبررساں ادارے کے مطابق انڈین ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی ایک ٹیم نے بھی جہاز میں موجود سامان کا معائنہ کیا اور دعویٰ کیا کہ پاکستان اس مشینری کو اپنے جوہری پروگرام کیلئے استعمال کرسکتا ہے اور ان آلات کی مددسے پاکستان اپنے میزائل ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے اہم پرزوں کی تیاری ممکن بناسکتا ہے۔


بھارتی دعوے کے مطابق سامان پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں"پاکستان ونگز پرائیویٹ لمیٹڈ" کی جانب سے امپورٹ کیا جارہا تھا، یہ کھیپ تائیوان مائننگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان میں کاسموس انجینئرنگ کیلئے بھیجی گئی، انڈین ڈیفنس حکام نے جہاز میں موجود اس سازوسامان کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
ان ایف اے تھرڈ ڈویژن کو تو انڈیا بھی اب کتے کی طرح دھتکار کر ٹریٹ کرتا ہے اور کتنا زلیل ہونگے امریکہ کے پالتو کتے
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

MUNIRA Dala ko Aqaon se yehi Task dia gaya hai kah Pakistan ko tabah karna hai ——- Aur Nooray aur Murdari iss kay peechay kharay hein​

 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
India will now punish the PDM chors and their handlers. They know Imran Khan would have retaliated but these crooks will quietly beg for the ship to be released and let them keep the cargo.
 

Pakcola

Senator (1k+ posts)
بھارت کی اتنی جرت ؟ بھارت کو ہم نیستو نابود کر دینگے