بھارت کا ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپیشل سکیورٹی دینے سے انکار

5pakistancrixketteam.jpg

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ضرورت پڑنے پر مکمل طور پر فل پروف سکیورٹی کور فراہم کیا جائے گا: ارندم باغچی

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی کی طرف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت کے حوالے سے پالیسی بیان جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ 2023ء کیلئے بھارت آنے والی دیگر ٹیموں کے برابر ضروری سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو خصوصی حفاظتی انتظامات دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس سوال کا بہتر جواب ہماری سکیورٹی ایجنسیاں یا ایونٹ کے منتظمین دے سکتے ہیں لیکن ہم امید کریں گے کہ بھارت آنے والی تمام ٹیموں کو ضروری سکیورٹی فراہم کی جائےگی۔ بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے یہ بیان پاکستان کی طرف سے اپنی کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کیلئے کلیئرنس ملنے کے بعد کیا گیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے اپنی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کی سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

ارندم باغچی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ضرورت پڑنے پر مکمل طور پر فل پروف سکیورٹی کور فراہم کیا جائے گا۔ ہمارے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بھی بھارت میں آنے والی دیگر ٹیموں کی طرح اہم ہے لیکن کوئی سپیشل ٹریٹمنٹ نہیں دی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد کے عہدیداروں کی طرف سے پاک بھارت میچ میں سکیورٹی فراہم کرنے کی صلاحیت بارے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا کیونکہ یہ میچ ہندو مذہبی تہوار کے آغاز پر ہونا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے رواں ہفتے جاری کیے گئے نظرثانی شدہ ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان کی طرف سے بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈکپ 2023ء میں شرکت کا فیصلہ اس وقت کیا گیا تھا جب بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے ستمبر میں ہونے والے ایشیاء کپ کی مشترکہ طور پر میزبانی پر رضامندی کا اظہار کیا گیا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچز ہمیشہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں اور ہزاروں شائقین کو سٹیڈیم اور لاکھوں شائقین کو ٹی وی سکرینوں سے جوڑ دیتے ہیں۔
 

punjabi

Councller (250+ posts)
If they are playing with you in ASIA CUP out of Pakistan although Pakistan is hosting the ASIA CUP. Why Pakistan is not playing out of India in WORLD CUP. Because Son ???
PDM GOVERNMENT.
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Haan to ....
Kaun Kaun aa,ay ga pajistan say hindustan match dekhney.
Mezbani meri taraf say.
Patwariyon ki khatir bhi karun ga. Zahir hai Patwari mere zaati dushman nahi hain.