Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

سعودی عرب نے پاکستان کو ایک خط رسال کرکے بھکاریوں کو روکنے کیلئے وارننگ جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو ایک خط ارسال کرکے بھکاریوں کو روکنے کیلئے وارننگ جاری کی ہے۔
سعودی ع وزارت حج کا کہنا ہے کہ پاکستان سے عمرے کے ویزے پر بھکاری سعودی عرب آتے ہیں اگر پاکستان نے بھکاریوں کو نا روکا جائے تو حجاج کرام و عمرہ زائرین پر اثر پڑسکتا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے اس خط کے بعد ایک عمرہ ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عمرہ کیلئے بھیجنے والے ٹریول ایجنٹس کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا
وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے حکومت سے معاونت حاصل کرنے کیلئے بھی رابطہ کرلیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/K7DbDr0.jpeg
Last edited by a moderator: