
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک حیرت انگیز اور منفرد تقریب نے سب کی توجہ حاصل کر لی، جہاں "بھکاریوں کی دادی" کے چالیسویں کے موقع پر ایک شاندار دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں ملک بھر سے بھکاری برادری کے 12 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے، اور مہمانوں کے لیے انواع و اقسام کے کھانوں کی بھرپور ضیافت پیش کی گئی۔
تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں دکھایا گیا کہ چہلم کے موقع پر غیر معمولی انداز میں 60 من مٹن پکایا گیا، جبکہ 10 دیگیں میٹھے چاول اور مربے کی بھی تیار کی گئیں۔ ناشتے میں مہمانوں کے لیے سری پائے کا انتظام کیا گیا، اور شام کے کھانے میں 250 بکرے ذبح کر کے خصوصی پکوان تیار کیے گئے۔
تقریب کے اخراجات نے سب کو حیران کر دیا، سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دعوت پر تقریباً سوا کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ متوفی خاتون کے پوتے نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دعوت برادری کے لوگوں کے لیے تھی، جو ملک کے مختلف حصوں سے اس میں شرکت کے لیے آئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/ZYZ2RXH/Beggers.jpg