
سوشل میڈیا پر فردوس عاشق اعوان کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے میزبان کے سوال پر اعتراف کیا کہ انہیں شادی کے وقت 200 تولے سونا چڑھایا گیا تھا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ہماری روایات ہیں، ہم نے بہن کی شادی پر دی گئی بھینسوں کو بھی سونے کے کنگن ڈال کر بھیجا تھا لیکن مجھے سونے سے محبت نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ آپ نے مجھے کبھی سونا پہنے بھی نہیں دیکھا ہوگا، اتنا سونا پہن کر مجھے اپنا آپ کارٹون سا محسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گولڈ پہن کر مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں کارٹون ہوں۔
ماجدخان نے سوال کیا کہ کمنفیوژن ابھی بھی برقرار ہے بہن کو دو سو تولہ سونا پہنایا گیا یا بھینس کو ؟
https://twitter.com/x/status/1682190339145121794
فیاض شاہ نے کہا کہ اتنی لمبی لمبی چھوڑو کہ کوئی جے ایف تھنڈر لے کر نکلے پھر بھی پکڑی نہ جائے
https://twitter.com/x/status/1681433984843100163
فیاض شاہ نے مزید کہا کہ پہلا خاندان دیکھا ہے جہاں شادی پر بھینسوں کو بھی سونا پہنایا جاتا ہے
https://twitter.com/x/status/1682036363548557312
طارق نیازی نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ آپا فردوس عاشق کی شادی پہ بھینس نے کنگن پہننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آپا نے پہنے یا میں نے پہنے ایک ہی بات ہے۔
https://twitter.com/x/status/1682010444960088065
فراز نامی صارف نے بھینسوں سے متعلق لکھا کہ کتنی خوش قسمت وہ بھینسیں۔ سونے کے کنگن والی۔
https://twitter.com/x/status/1681946226936217601
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ فوٹوگرفرز اور مہمانوں کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ میری شادی ہے یا بھینسوں کی، لوگ بھینسوں کو بھی سلامیاں دے رہے تھے۔ فردوس عاشق کا بقیہ بیان۔
https://twitter.com/x/status/1682361349635186689
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/goldjwlaaa.jpg