بہارہ کہو :زیرتعمیر پُل کا ستون گر گیا،مزدور دب گئے،منصوبے پرجلدی کی گئی؟

shatring-barah-kuh.jpg


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زیر تعمیر بہارہ کہو بائی پاس منصوبے پر ایک زیر تعمیر پلر کی شٹرنگ کھل کر گر گئی جس کے نیچے متعدد مزدور دب گئے۔

امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ستون گرنے سے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں جن میں سے ایک جاں بحق ہو گیا جب کہ باقیوں کو نکالنے کیلئے امدادی آپریشن کر کے سب کو نکالا گیا۔

ریسکیوٹیموں کی جانب سے زخمی مزدوروں کو اسپتال منتقل کیا گیا، اور بتایا گیا کہ ستون کے اندر سریا موجود تھا جب کہ اس کی بھرائی کا کام جاری تھا۔ اسی دوران شٹرنگ کھل گئی اور تمام ملبہ مزدوروں پر گر گیا۔

https://twitter.com/x/status/1629324235473842176
دوسری جانب صحافی عامر سعید عباسی کا دعویٰ ہے کہ اسلام آباد کے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پر سست کام کرنے پر وزیر اعظم نے برہمی کا اظہار کیا تو چیف کمشنرکیپٹن(ر)نور الامین مینگل نے کمپنی کو 23 مارچ کی ڈیڈ لائن دی اب اسی جلدی جلدی میں آج بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی جس سے پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے۔ اللہ پاک مزدوروں کو محفوظ رکھیں۔

https://twitter.com/x/status/1629327102838296578
انہوں نے اس کے ساتھ سانحے کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ملبہ بکھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
چورِاعظم کی اسپیڈ کے چکر میں غریب مزدور جان سے گیا۔

اللّٰہ پاک مغفرت فرمائے۔ آمین
 

Pak_1

MPA (400+ posts)
mazdooor he to hain , ain ki hasiat hi kia hy, ain ka kia roona roona,
enjoy kro life , ky c akhirat kahan ka hisab kitab,
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
کِس الّو کے پٹھے نے کنکریٹ ڈالتے وقت شٹرنگ چیک کی تھی؟ اور کون بیغیرت تھا جس نے کنکریٹ ڈالتے وقت مزدوروں کو نیچے کھڑا کیا ہوا تھا؟ مسئلہ جلدی کرنے کا نہیں لگ رہا، مسئلہ کسی اناڑی کنٹریکٹر کا لگ رہا ہے۔
یہ حادثات کنسٹرکشن انڈسٹری میں بہت عام ہیں۔ لیکن ان سے بچاوٗ کے طریقے بھی پروٹوکول میں ہوتے ہیں۔