بیانات سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ کچن میں سامان اکھٹاکیا جارہا ہے،پرویزالہی

9pervaielahikitchen.jpg

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے موجودہ سیاسی صورتحال پر مبہم سا تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تو کچن میں سامان اکھٹا کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے مرکزی چوہدری پرویز الہیٰ نے ایم کیوایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کررہے تھے، ملاقات کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیانات سے تو یہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ابھی تو کچن میں سامان جمع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کی مسائل ، مشکلات اور تکالیف حکومت تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں ، ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے آج کی ملاقات بھی اسی حوالے سے تھی، جہاں غلطیاں ہوتی ہیں اس کی نشاندہی کرتے ہیں۔


پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے حالیہ ملاقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے گھر آرہا ہوں اور وہ آگئے، ہم تو اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلتے ہیں ۔

تحریک عدم اعتماد سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں جواب تو اپوزیشن ہی دے سکتی ہے ، ہم ہروقت عوام کا سوچتے ہیں۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے تشریف لائے ہیں،ہم سیاسی لوگ ہیں جن کے الگ الگ نظریات ہیں تاہم سیاست میں ایک دوسرے سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، آصف علی زرداری سے ملاقات بھی ایک اچھی بات ہے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جب آپوزیشن کے ساتھ تھے تب بھی عوام کا سوچتے تھے اور ان سے الگ ہو کر بھی عوام کا ہی سوچتے ہیں اور اب اسی آپوزیشن کو جنہیں عوام کا سوچ کر چھوڑا تھا عوام کے لیے مل رہے ہیں بلا ضرورت اچھی طرح جانتی ہے عوام عوام کے ہمدردوں کو
 

Ratan

Chief Minister (5k+ posts)
From their frantic activities, it is certain that Shahbaz & Nawaz Sharif's days are numbered. Shahbaz will soon be the chief guest of Adyala Jail & Nawaz probably already has sensed that his final apple in London court would be rejected thus getting deported from London would be the only option left for him... bechara.

Meanwhile, for Diesel Maulana, it is time for business, which means "Rent a Dharna" business...he knew neither PPP nor PMLN have any street power nor any capacity only he could bring the innocent madrasa students in the street.