بیان حقائق کے برعکس بلکہ گمراہ کن ہے، مراد سعید کا DGISPR کے بیان پر ردعمل

10dgiprsdffmuradsaeed.png

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دہشت گردی کے حوالے سے حالیہ بیان نہ صرف حقائق کے برعکس بلکہ گمراہ کن ہے۔ عمران خان اور ان کی کابینہ نے کبھی افغانستان سے تحریک طالبان پاکستان (TTP) کی واپسی اور آبادکاری کے حوالے سے کسی پالیسی کی منظوری نہیں دی۔ مراد سعید نےڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو حقائق کے منافی قرار دے دیا۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے جواب میں مراد سعید نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ ''ڈی جی آئی ایس پی آر کا دہشت گردی کے حوالے سے حالیہ بیان نہ صرف حقائق کے برعکس بلکہ گمراہ کن ہے۔ عمران خان اور ان کی کابینہ نے کبھی افغانستان سے تحریک طالبان پاکستان کی واپسی اور آبادکاری کے حوالے سے کسی پالیسی کی منظوری نہیں دی۔

https://twitter.com/x/status/1872702920258462006
مراد سعید نے مزید کہا کہ یکم جولائی 2021 کو امریکہ کے افغانستان سے انخلا سے قبل عسکری قیادت نے پارلیمان کو تین نکات پر بریفنگ دی، جن میں امریکی انخلاء کے پاکستان کے امن و امان پر اثرات، خطے میں طاقت کے توازن کے معاملات، اور عالمی سطح پر طاقت کی سیاست کے ممکنہ اثرات شامل تھے۔ اکتوبر 2021 میں ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے اگلے روز عسکری قیادت ایک پانچ نکاتی پلان منظوری کے لیے وزیراعظم عمران خان کے پاس لے کر آئی۔ اس پلان کا عنوان تو مذاکرات کا طریقہ کار تھا، مگر اس کے نکات طالبان کی واپسی سے متعلق تھے۔

مراد سعید کے مطابق کابینہ کے کئی اراکین، بشمول میرے، نے اس منصوبے پر اعتراضات اٹھائے، لیکن عسکری قیادت ان اعتراضات کا کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی اور منصوبے کی فوری منظوری پر اصرار کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ایسے کسی بھی پلان کی منظوری دینے سے انکار کیا جس سے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کابینہ کے اجلاس میں موجود تمام وزراء گواہ ہیں کہ میں نے عسکری قیادت کے منصوبے پر سوالات اٹھائے اور جن خدشات کا اظہار کیا، وہ بعد میں درست ثابت ہوئے۔ رجیم چینج کے بعد جون 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کی منظوری سے پہلا وفد افغانستان بھیجا گیا، جس سے سب کو لاعلم رکھا گیا۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ جب دہشت گردی کی واپسی کے متعلق میں نے سوالات اٹھائے تو حکومت اور آئی ایس پی آر نے ایسی کسی پیش رفت سے لاعلمی کا اظہار کیا اور مجھ پر پراپیگنڈہ کرنے کا الزام لگایا۔ اس کے بعد پہلے دبے لفظوں میں اور پھر کھلے عام مجھے دھمکیاں دی گئیں۔ ریاستی اداروں کی نیت بھانپتے ہوئے، میں نے عوام سے رجوع کیا اور ایک پرامن تحریک کے ذریعے اپنے علاقوں کو ان عناصر سے خالی کرایا۔ تاہم مجھے بتایا گیا کہ یہ انخلا عارضی تھا اور حالات بہتر ہونے سے پہلے میرے خلاف اقدامات کیے جائیں گے۔

مراد سعید کے مطابق حقائق یہی ہیں کہ عمران خان کے دور میں نہ کوئی ڈرون حملہ ہوا، نہ دہشت گرد آئے، اور نہ ہی کسی غلط پالیسی کی منظوری دے کر قوم کو نئی جنگ کا ایندھن بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 2021 میں کس کی ضد تھی کہ بات چیت کرکے ان کو سیٹیل کیا جائے، بات چیت کی اس ضد کی قیمت خیبرپختونخوا ادا کر رہا ہے، بجائے اس پر بیانیہ بنانے کے خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس پر توجہ دیں، ایسے ہر مسئلہ کا حل بات چیت سے ہوتا تو دنیا میں جنگ اور غزاوت نہ ہوتے، ایسے رویے کی قیمت پوری قوم دیتی ہے، بجائے اس پر بیانہ بنائیں، سیاسیت کریں، گڈ گورننس کیوں نہ کریں، انہوں نے کیونکہ گڈ گورننس پر توجہ نہیں دینی اس لیے اس پر سیاسیت کرنی ہے۔
 

ibrar

MPA (400+ posts)
Every time these duffers open their mouth, it becomes evident that they are mentally retards. No wonder they have always failed at every front except grabbing assets of the country to make money for themselves. How did army get into real estate development and monopolized businesses. General Sharif looks like a poster boy of the liars.
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
Every time these duffers open their mouth, it becomes evident that they are mentally retards. No wonder they have always failed at every front except grabbing assets of the country to make money for themselves. How did army get into real estate development and monopolized businesses. General Sharif looks like a poster boy of the liars.
IN KA DEYA BUJHNAY WALA HAY SIRF TIMTMA RAHA HAY.
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)

آن کے چمونوں اور نوتھیوں کو اگنور کیا جائے ان کو تازہ ہدایات دی گئی ہیں کہ آن لائین جھوٹ پھیلایا جائے۔

Good Night GIF by filmeditor
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
آن کے چمونوں اور نوتھیوں کو اگنور کیا جائے ان کو تازہ ہدایات دی گئی ہیں کہ آن لائین جھوٹ پھیلایا جائے۔
Good Night GIF by filmeditor
 

Back
Top