
وفاقی حکومت نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیں کے پاسپورٹ پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ پیش رفت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں سامنے آئی، اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں وزیر خارجہ کواوورسیز پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ کی سہولت کی فراہمی کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ 60 دن کے اندر جاری ہوں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیرون ملک پناہ لینے کے خواہش مد افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹ کے اجراء پر پابندی کا سرکلر واپس لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان میں سیکیورٹی اور ملکی سلامتی کے تناظر میں بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نا کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالےسے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ کسی بھی بنیاد پر دوسرے ملک میں پناہ لینے کے خواہش مند افراد کو پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1815812998377722175
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12passporotopabnsndi.png
Last edited by a moderator: