
کراچی کے نجی بینک کے صارفین کے ساتھ فراڈ کرنے والی بینک کی ریلیشن مینجر نیہا کو والد اور بھائی سمیت سزا سنادی گئی ہے جبکہ ایک ملزم رومان حسن کو ثبوتوں کے عدم موجودگی پر رہا کردیا گیا۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی بینکنگ کورٹ نے نجی بینک کی پریمئر ریلیشن مینجر نیہا کو صارفین کے اکاؤنٹس سے پیسے نکال کر فیملی ممبرز کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرنے پر سزا سنادی ہے، عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم دیا اور انہیں جیل بھیج دیا۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے نیہا کے ساتھ ساتھ اس کے والد اور بھائی کو بھی سزا سنائی، عدالت نے نیہا کو 34 سال قید اور 15 کروڑ 7لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی، ملزمہ کے والدضیا الحسن اور بھائی اشعر کو کو 14،14 سال قید50،50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ملزمہ نیہا نے اپنی برانچ کے صارفین کے اکاؤنٹس سے پیسے نکال کر اپنے خاندان کے لوگوں کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کیے ، ان پیسوں سے گھر والوں کیلئے گاڑیاں، زیورات خریدے گئے اور رہائشی فلیٹس کا کرایہ بھی ادا کیا جاتا رہا۔
واضح رہے کہ 2012 میں ایف آئی اے بینکنگ سرکل میں نجی بینک کی ریلیشن مینجر سمیت دیگر ملزمان پر 7 کروڑ کے فراڈ کا الزام عائد کیا گیا تھا، ایف آئی اے نے ملزمہ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے دیگر ملزمان کے ہمراہ اس کی والدہ کو بھی نامزد کیا تھا تاہم دوران ٹرائلز ان کا انتقال ہوگیا۔
دوسری جانب سرگودھا میں شہریوں کی جائیدادوں کا ریکارڈ ردی میں فروخت کردیا گیا جس پر سرکاری ریکارڈ فروخت کرنیوالے جونئیر کلرک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bank11211.jpg
Last edited by a moderator: