بین الاقوامی سیاست میں ضد کرنا مناسب نہیں،حبیب اکرم

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

جب بیرونی دباؤ بڑھنے لگے تو اندرونی اختلاف ختم کرنا بہترین فیصلہ ہے، عمران خان کو اندازہ ہو گیا ہے کہ امریکہ عمران خان کو جواز بنا کر پاکستان کے ساتھ حساب کتاب سیدھے کرے گا اس لیے عمران خان نے ملک کے مفاد کی خاطر مزاکرات کرنے شروع کیے ہیں، یہ بہترین حکمت عملی ہے، حبیب اکرم
https://twitter.com/x/status/1873086378004877521
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
اور امریکی مداخلت تسلیم کر لیں - ہم کوئی غلام ہیں -
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
*عمران خان نے میرا سکون برباد کر دیا*

یہ حقیقت ہے کہ عمران خان نے مجھ سے اچھے دنوں کی یادیں چھین لیں۔ میرا خوبصورت ماضی تباہ کر ڈالا۔

مجھے آج بھی وہ اچھے دن یاد آتے ہیں جب ہم جوش و خروش سے ملی نغمے سنا کرتے تھے، جیسے:

"اے میری سرزمیں روشن"

"ہم ہیں پاکستانی ہم تو جیتیں گے"

جب ہم سمجھتے تھے کہ عدلیہ معاشرے میں عدل و انصاف کی ترجمان ہے

جب ہمیں صحافی، حق اور سچ کے ترجمان لگا کرتے تھے

غرض کے اپنے پاکستان کی ہر چیز خوبصورت لگا کرتی تھی۔ میرٹ پر قدرے یقین تھا۔ ہر طرف خلوص نظر آتا تھا

بس ایک مسئلہ ہوا کرتا تھا

ہم سوچتے تھے کہ اس قدر شاندار فوج، اعلیٰ عدلیہ، حق پرست صحافی، مخلص حکمران ہونے کے باوجود دنیا سبز پاسپورٹ پر کیونکر تھوکتی ہے؟

اقوام عالم میں ہم اس قدر بے وقعت کیوں ہیں؟ پاکستان کو کیوں بارہا امداد کے لیے گڑگڑانا پڑتا ہے؟

دنیا ہمیں کیونکر فساد کی جڑ سمجھتی ہے؟

بہت سوچا کرتے پر وجوہات سمجھ نہیں آتیں تھیں

پھر (پروپیگینڈے کے زیر اثر) خود کو یہ کہہ کر تسلی دیا کرتے تھے کہ چونکہ ہم اسلام کا قلعہ ہیں، طاغوتی قوتوں کا خوف ہیں، دنیا کی اگلی پوٹینشل سپر پاور ہیں، اسی لیے ہمارے دشمن ہم سے خوفزدہ ہیں اور ہمارے خلاف سازش کرتے ہیں

ورنہ ہم میں کوئی برائی نہیں

غرض کے ایک خوبصورت یوٹوبیائی دنیا تھی جہاں ہم زبردستی بسے ہوئے تھے۔

وطن خوبصورت تھا، لوگ عظیم تر

*پھر عمران خان آ گیا....*

اس ظالم نے جیسے پیروں تلے قالین کھینچ دیا تو نیچے ٹنوں دفن ہوا کچرا نکل آیا

چہروں سے نقاب اتر گئے

ہر طرف وہ بدصورتی اور تعفن پھیل گیا کہ دم گھٹنے لگا

ہم سے سوکالڈ خوبصورت پاکستان چھن گیا

وہ سارے ملی نغمے بے معنی ہو گئے

دنیا سبز پاسپورٹ دیکھ کر کیوں ناک بھوں چڑھاتی ہے، سمجھ آنے لگا۔۔۔۔۔

معاشی بربادی کی وجوہات نظروں کے سامنے ظاہر ہو گئیں

عمران خان وہ ظالم ہے جس نے ہم جیسے کروڑوں لوگوں کو آگہی کے عذاب میں مبتلا کر دیا

یہ دشمن ہے یا محسن؟

شاید دشمن ہے، یا شاید محسن
فیصلہ ضمیر کا
Copy paste
 

Back
Top