بے یقینی کی صورتحال، روپے کی قدر میں کمی ہوسکتی ہے:نگراں وزیرخزانہ

dr shamshad ak.png


بے یقینی کی صورتحال، روپے کی قدر میں کمی ہوسکتی ہے،وزیرخزانہ نے خدشہ ظاہر کردیا

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں بے یقینی کی صورتحال کے باعث روپے کی قدر میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں ملکی قرضوں میں بے حد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس وقت ملک پر بیرونی قرضہ37 سے بڑھ کر 42 فیصد تک پہنچ گیا ہے، حکومت اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے قرضوں میں کمی کی کوشش کررہی ہے، ایکسچینج ریٹ پر بھی نظر رکھی ہوئی ہے، روپے کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے تاہم بے یقینی کی موجودہ صورتحال روپے کی قدر میں دوبارہ گراوٹ کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدترین سیلاب اور یوکرین جنگ نے ہماری معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے، جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک میں تاریخی مہنگائی تھی جس کی شرح 38 فیصد تک پہنچ چکی تھی، اب اچھی خبر یہ ہے کہ مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ہے، 2023 میں 10 لاکھ لوگ غربت کاشکار ہوئے، بے روزگاری کی شرح 10 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

نگراں وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ حکومت کیلئے بہتر معاشی اقدامات کرنے کی کوشش کررہے ہیں، رواں بر 20 ارب ڈالرزکی ضرورت ہے، اسی لیے ترسیلات زر کو بڑھانے کیلئے نئی اسکیم متعارف کروارہے ہیں،ملکی معیشت ایک بار پھر بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے، لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، دوطرفہ ڈونرز سے 11 ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے،چین سعودی عرب سے بھی مالی تعاون کی توقع ہے۔
 

siasat.us

Councller (250+ posts)
ہمیں کیا کہتی ہو جی، خافظ صاحب کو کہو سو بلیئن ڈالر کہا ہیں
 

Back
Top