
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تاجروں کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کے ساتھ مل کر کام کریں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سےجاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ کراچی کے دوران تاجر برادری سے ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے تاجروں کومسائل دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، مایوسی گناہ ہے، ہم نے ایک سال پہلے کہا تھا کہ مایوس نا ہوں نا ہی ملک کی خوشحالی کے بارے میں کبھی ناامید ہوں، ہم نے اجتماعی کاوشوں سے معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو شکست دی۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے ، پاکستان کی معاشی بحالی میں برادر دوست ممالک کا کردار قابل ستائش ہے، گوگل، اسٹارلنک اور دیگر عالمی کمپنیاں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر کامیابیوں کا حصول ناممکن ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2armycheidkjdjjskdjd.png