تاحیات نااہلی تو بہت سخت سزا ہے، چیف جسٹس عمر عطابندیال

1cjitahyatnalkziadasaza.jpg

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن میں نااہلی ریفرنس پر رائے نہیں دے سکتے اور منحرف ارکان کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے۔ کسی کو تاحیات نااہل کرنا بہت سخت سزا ہے۔

تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ میرا مقدمہ نااہلی ریفرنس نہیں ہے، میرا مقدمہ یہ ہے کہ دن کی روشنی میں پارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ معاملے کا جائزہ الیکشن کمیشن نے لینا ہے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ ہی آئے گی۔ آپ کی پارٹی کے کچھ لوگ ادھر کچھ ادھر ہیں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ق لیگ کے سربراہ خاموش ہیں اور ایک بلوچستان کی پارٹی ہے ان کے لوگوں کا پتہ نہیں وہ کدھر ہیں۔ آدھی پارٹی ادھر ہے آدھی ادھر ہے اور جس کی چوری ہوتی ہے اس کو معلوم ہوتا ہے لیکن ان پارٹیوں کے سربراہ ابھی تک مکمل خاموش ہیں۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارت میں منحرف ارکان کے لیے ڈی سیٹ نہیں نا اہلی کا لفظ استعمال ہوا ہے، یہ کیوں کہتے ہیں کہ سیاستدان چور ہیں؟ جب تک تحقیقات نہیں کی جاتیں تو ایسے بیان کیوں دیتے ہیں؟

چیف جسٹس نے کہا کہ 28 مارچ کو عدم اعتماد پر قرارداد منظور ہوئی اور 31 مارچ کو عدم اعتماد پر بحث ہونا تھی اور سوال پوچھنا چاہیے تھا کہ عدم اعتماد کیوں لائی گئی؟ 31 مارچ کو ارکان نے عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا لیکن ہم نے آئین کا تحفظ کرنا ہے اور اسی لیے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا ریفرنس سن رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا منحرف ارکان سے متعلق آرٹیکل 63 اے کا کوئی مقصد ہے اور آئینی ترامیم کے ذریعے 63 اے کو لایا گیا۔ 1970 سے جو میوزیکل چیئر چل رہی ہے اسے اب ختم ہونا چاہیے۔ کسی کو غلط اقدام کا اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے اور قانون کے اندر عدالت کوئی تبدیلی نہیں کر سکتی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ انحراف کی ایک سزا ڈی سیٹ ہونا ہے اور ڈی سیٹ کے ساتھ دوسری سزا کیا ہو سکتی ہے ؟ آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی معیاد کا ذکر نہیں تو اب سوال یہ ہے کہ آرٹیکل 63 اے کو کسی دوسرے آرٹیکل کے ساتھ ملا سکتے ہیں؟

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ منحرف کو نااہل کرنے کا طریقہ کار کیا ہو گا اور کیا اس کے لیے ٹرائل ہو گا ؟ اگر رشوت کا الزام لگایا ہے تو اس کے شواہد کیا ہوں گے؟ قانون کے مطابق الیکشن ہوں گے تو یہ چیزیں ختم ہو جائیں گی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ انحراف بذات خود ایک آئینی جرم ہے مخرف ارکان کے لیے ڈی سیٹ ہونا سزا نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئین میں جمہوری طریقے سے ترمیم کے بعد 63 اے شامل کیا گیا ہے اور کسی کو تاحیات نااہل کرنا بہت سخت سزا ہے۔ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کی کچھ شرائط مقرر کر رکھی ہیں اور ہم سمجھتے ہیں انحراف ایک سنگین غلطی ہے۔ ملک کو مستحکم حکومت کی ضرورت ہے تاکہ ترقی ہو سکے۔

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ اگر عدالت چاہے گی تو اگلے ہفتے منگل کو عدالت کی معاونت کروں گا۔ عدالتی بحث سے کسی نہ کسی سمت کا تعین ہوجائے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک نقطہ یہ بھی ہے کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار نہ کیا جائے۔ ہر معاملے عدالت میں آرہا ہے۔ عدالت نے صدارتی ریفرنس پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Time waste case ha..Sab judges ko pta ha ke logo ko khareeda jata ha then Election ticket bhi in ko diya jatay hain..Legislators ke lia honestly ka bohat high stander hona chahay..Ye corrupt..dishonest log Parliament mein aa kar Mulk ki qismat ka faisla kartay hain.Laws pass kartay hain..Jab k khud har kism ke gunah..crimes mein shamal hotey hain. Jo log votes detay hain.un ko siwaya apnay halqay k thanay kehchri..sarkay ban ne k elawa in k kisi aur roll ka nahi pta hota..
 

merapakistanzindabad

MPA (400+ posts)
Kia baath hae .... haramkhoroon se bhi hamdardi.... ab ese mulk ka kia hoga ....anjaam tabahi .... saza di hi issi lie jati hae koi jurm na ho sake .... leken hamari to Judiciary bhi MashaAllah bari rehamdil hae.... ..
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Party k khilaf vote dena bhi ghaddari say kam nhi, aur ghaddaro ki saza toh maut huwa karti hai, Na ehli toh ek choti si chiz hai phir.

Agar waqai unka zameer jaaga tah, woh apni seat say resign kar k dobara awaam main aakar jeet kar, phir jisay chahtay vote detay phirtay.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Bitches of riches. Apni B paish kar de aik he dafaa, topi drama laga rakha hai. When they decided to send Khan home then within 3 days gave a verdict and took over national assembly. And now look at this drama on presidential reference, from last 2 months the case has not been decided yet.
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
Very sad. When court start doing empathy with criminals then from where victim we get justice.
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)
اس طرح کے ریمارکس وہ مرغی بھی سریلے سروں میں دیتی ہے جس نے بعد میں انڈا دینا ہوتا ہے . چیف صاحب کو بھی انڈا دینا ہے ؟