
وفاقی حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان ڈالر بھیجنے پر پرکشش مراعات اور سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ملک میں ڈالر بھیجنے پر سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں کوٹہ رکھنے ، مناسب منافع دینے جیسی مراعات دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیوٹی فری یا کم ٹیکس پر گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے، اس حوالے سے تمام متعلقہ محکموں نے تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوادی ہیں جس کے مطابق بیرون ملک سے ڈالر بھیجنے والے اوور سیز پاکستانیوں کو سرکاری ہاؤسنگ اسکیموں میں 20 فیصد کوٹہ دینے، براہ راست ڈالر سے پلاٹ خریدنے پر مناسب منافع دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈالر ایکسچینج ریٹ پر ٹیکس کی چھوٹ دینے، بینکوں کے ذریعے ترسیلات بھیجنے پر ریلیف فراہم کرنے پر بھی غور کیاجارہا ہے۔
حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انٹربینک کے بجائے اوپن مارکیٹ کے ریٹ پر ڈالر کی خریدوفروخت کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے، تمام سفارشات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی جہاں سے حتمی منظوری دی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10shehbaagvtoffererer.jpg