تاریخی معاہدہ ہوگیا، ڈیڑھ لاکھ ہنرمند پاکستانی بیلاروس بھجوائے جائیں گے

screenshot_1744476825149.png


پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل عبور ہو گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے سرکاری دورہ بیلاروس کے دوران دونوں ممالک نے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے، جن میں سب سے اہم معاہدہ پاکستان سے 1,50,000 سے زائد تربیت یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کو بیلاروس بھیجنے کا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف جب بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچے تو صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم کو مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔


استقبالیے کے بعد ایک باضابطہ تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے دفاع، تجارت، پوسٹل سروسز اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے۔ پاکستان کی وزارت دفاع اور بیلاروس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ پاکستان کی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (TDAP) اور بیلاروس کے ایوانِ صنعت و تجارت کے درمیان تجارتی تعاون پر بھی معاہدہ طے پایا۔


پاکستان پوسٹ اور بیلاروس کی پوسٹل اتھارٹی کے درمیان بھی ایک اہم معاہدہ ہوا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ڈاک کی ترسیل کو مؤثر اور آسان بنانا ہے۔


دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان اور صدر بیلاروس کے درمیان ایوانِ آزادی میں اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں علاقائی و عالمی امور، باہمی تجارت، سرمایہ کاری، اور معاشی تعاون پر گفتگو کی گئی۔


دونوں رہنماؤں نے زرعی مشینری کی مشترکہ تیاری، الیکٹرک گاڑیوں و بسوں کی تیاری، غذائی تحفظ، اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔ مزید یہ کہ دونوں ممالک بزنس ٹو بزنس روابط کو وسعت دینے پر بھی متفق ہوئے۔


پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی بیلاروس منتقلی کا معاہدہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے، جس کے تحت مختلف شعبوں میں تربیت یافتہ پاکستانی ورکرز کو بیلاروس میں روزگار فراہم کیا جائے گا۔


اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک-بیلاروس تعلقات کی حالیہ مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوستی کے اس سفر کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
yes and Belarus will send all these hunar mand inside Ukaraine to fight for Russia 😂 by the way how will these hunar mand send money from Belarus because Belarus and Russia both are santioned for attacking ukarain i mean there is no SWIFT no western union no remitly so how will they send money to Pakistan ? Hawala may be ?
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
Bhai check kar lo kahen wahan bhe Jihaad tou farz nahe ker dea??? 🤣 Jesay Zia nay jaali jihaad mai pora mulk aag mai jhoon dia tha.
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
اہم سنگ میل
پاکستان سے 1,50,000 سے زائد تربیت یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کو بیلاروس بھیجنے کا ہے۔
 

Back
Top