
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں یہ دہشت گرد صرف ایک ایس ایچ او کی مار ہیں، دہشت گردوں کو جلد ایک ’’اچھا میسج‘‘ مل جائے گا۔
یہ بات انہوں نے کوئٹہ آمد کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر محسن نقوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر دہشتگرد ایک ایس ایچ او کی مار ہیں تو نئے آپریشن کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری کی کیا ضرورت ہے اور لاکھوں کی فوج رکھنے کی کیا ضرورت ہے؟
سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت محسن نقوی کے بیان کا مذاق اڑاتی رہی اور اسے ایک ناکام وزیرداخلہ اور ناکام چئیرمین پی سی بی قرار دیا۔
احمد فرہاد نے ردعمل دیا کہ میری حکومت اور مقتدر حلقوں سے گزارش ہے کہ محسن نقوی کو فوری پر بلوچستان کے سب سے خطرناک علاقے میں بطور ایس ایچ او تعینات کیا جائے تا کہ وہ امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر قابو پا سکیں۔
https://twitter.com/x/status/1828428755972563119
اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ موصوف شائد سیاسی دہشتگردوں کی بات کر رہے ہیں ورنہ ابھی چند دن پہلے ایک نئے آپریشن کے لیے 20 ارب کی منظوری نہ دی جاتی بلکہ 4 پولیس والوں کو مزید SHO لگا دیا جاتا۔
https://twitter.com/x/status/1828385108778250522
عیسیٰ نقوی نے ردعمل دیا کہ صرف 1 ایس ایچ او۔۔۔ آپکا ویژن ہے سر!
https://twitter.com/x/status/1828499218157261232
معاذ نے ردعمل دیا کہ جناب کچے کے ڈاکو تو پکڑے جاتے نہیں ہیں بس باتوں کے سوائے کچھ نہیں کیا اور دوسری بات آپ پہلے پی ٹی آئی کے لوگوں کو تو دہشت گرد ملک دشمن بنانے سے فرصت ملے تو کچھ کریں۔ملک کےسب اداروں کو پی ٹی آئی کے پیچھے لگایا ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1828402446504284645
ارم زعیم کا کہنا تھا کہ ناکام ترین آئین شکن نگران وزیر اعلیٰ ناکام ترین PCB چیئرمین ناکام ترین وزیر داخلہ نا عوام میں کوئی حیثیت، نا کوئی سیاسی حیثیت
https://twitter.com/x/status/1828387196392386802
ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ 24 سال سے دہشتگردوں کے نام پر اربوں ڈالر کا بجٹ کھا گئے۔ غریب عوام کو یہہ کر تہہ لگا دی۔ اب ایک ایس ایچ او کی مار ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1828376817855799662
ایک اور سوشل کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کے خیال میں اگر ایس ایچ او کسی سیاسی جماعت کے سپورٹروں سے نمٹ سکتا ہے تو دہشتگردوں سے بھی نمٹ سکتا ہے ، محسن نقوی کو وزیرداخلہ بنانے والوں کی جے ہو ۔
https://twitter.com/x/status/1828388393794904255
امجد اعوان کا کہنا تھا کہ پھر یہ عزم استحکام آپریشن اور آج بیس ارب روپیہ جو حکومت نے منظور کیا ہے یہ سب کس کے لئے ایک ایس ایچ او اختیار دیں اور قوم کا پیسہ اور وقت بچائیں محسن نقوی صاحب
https://twitter.com/x/status/1828373646810751114
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mohanai1n11h.jpg