
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ابھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، بات چیت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی خبررساں ادارے کے پروگرام"خبر" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی اگر دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو اداروں کو مضبوط کرے گی، کیا الیکشن کمیشن، عدلیہ اور دیگر اداروں کو مضبوط کرے گی؟ کیا پاکستان ایک نئی شروعات کرسکتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1830677880478597441
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی اس لیے مشکل میں ہے کیونکہ ان کے قائد جیل میں ہیں، پی ٹی آئی پر جو غلط کیسز ہیں ان کا خاتمہ ہونا چاہیے، 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے اور ان معاملات کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1830828786666868932
پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میراخیال ہے کہ ابھی انتظار ہی کرنا چاہیے، میں نے بھی اس حوالےسے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
ن لیگ کے سابق رہنما محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ نہیں چاہتی کہ پی ٹی آئی کو اسپیس ملے کیونکہ ایسا ہوا تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی، پی ٹی آئی کہتی ہے کہ ن لیگ کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے تو ان سے کیسے بات کریں،سیاسی استحکام اس وقت آتا ہے جب عوام کی طاقت ساتھ ہو، مینڈیٹ کے بغیر ہی حکومت سازی ہونی ہے تو پارلیمنٹ کی کیا ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1806753586145280055
محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ الیکشن ریفارمز اور نئے الیکشن کی طرف جانا چاہیے، اگر ن لیگ ایسا فیصلہ کرے تو پی ٹی آئی کو بھی قبول ہوگا، عوامی مفاد کو مدنظر رکھا جائے تو ن لیگ کو یہ قربانی دینی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1830678018421072037
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zubai1h11i.jpg