تحریک انصاف نے کئی صوبائی امیدواروں کے ٹکٹ تبدیل کردئیے

pti-ticketssa.jpg

پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی نظر ثانی درخواست پر چند حلقوں کے ٹکٹ تبدیل کر دیئے۔ تبدیل ہونیوالے حلقوں میں راولپنڈی، سرگودھا، ساہیوال، مظفرگڑھ، رحیم یار خان ، اوکاڑہ کے حلقے شامل ہیں۔

پی پی 10 چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں طیبہ ابراہیم کو دیا گیا ٹکٹ واپس لے لیا گیا ۔ پی پی 10 میں کرنل اجمل صابر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔اجمل صابر راجہ 2013 کا الیکشن بھی لڑچکے ہیں لیکن 2018 میں انہین ٹکٹ نہیں مل سکا۔

پی پی 73 سرگودھا سے بھی ٹکٹ تبدیل ملک خالقداد پلہار سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا ۔ چوہدری سہیل اختر گجر کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ۔

پاکستان تحریک انصاف نے سرگودھا پی پی 79 کا ٹکٹ بھی تبدیل کر دیا ۔فیصل گھمن سے ٹکٹ لے کر نذیر احمد سوبھی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ۔

پی پی 101 سے حسان احمد سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا پی پی 101 سے شاہیر راؤ تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے

پی پی 185 اوکاڑہ 3 سے راؤ حسن سکندر کے ٹکٹ پر نظر ثانی کی درخواست بھی منظور کر لی گئی / پی پی 185 اوکاڑہ 3 سے اب چوہدری سلیم صادق کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے

پی پی 198 کا ٹکٹ بھی تبدیل کر دیا گیا ۔پی پی 198 ساہیوال 3 سے پہلے ارشاد حسن کاٹھیا کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا لیکن اب پی پی 198 سے محمد یار تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے ۔

پی پی 201 سے بھی تحریک انصاف کا ٹکٹ تبدیل کر دیا گیا ۔پی پی 201 ساہیوال 6 سے عادل سعید گجر سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے پی پی 201 سے میجر سرور تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے


پی پی 257 سے بھی تحریک انصاف کا بھی ٹکٹ تبدیل کردیا گیا ہے اور چوہدری جہانزیب راشد کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا چوہدری جہانزیب راشد سے ٹکٹ واپس لے کر گل جہانزیب کو جاری کر دیا گیا

پی پی 257 لیاقت پور سےجہانزیب گل سے ٹکٹ واپس لیکر راجہ محمد سلیم کو دیدیا گیا
https://twitter.com/x/status/1651136618521325569
اس طرح تحریک انصاف نے مظفرگڑھ سے بھی ٹکٹ تبدیل کردئیے ہیں۔ پی پی 276 سے ڈاکٹرزرینہ سے ٹکٹ لیکر معظم جتوئی کو دیدیا گیا ہے جبکہ پی پی 272 سے جام یونس کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
 

The Pakistani

Minister (2k+ posts)
Ager purani assemblies bahal ho gain to PTI kelie bohat nuqsan ho ga. Adhay MPAs ko to ticket nh dia isilie wo masla kren gay.