
پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا جس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آج جلسہ ملتوی کر رہے ہیں، اب جلسہ یوم عاشور کے بعد ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کا سہارا لیا ہے ، جلسے کی اجازت نہ دینے کیخلاف ہم نے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے، ہمارے ورکرز جلسے کیلئے پرامید تھے، ہمارا جلسہ قانون کی سربلندی کیلئے تھا۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا، کسی نے اسے دانشمندانہ فیصلہ قراردیا تو کسی نے تحریک انصاف کی لیڈرشپ کو بزدلی کا طعنہ دیا۔ سب سے زیادہ شدید ردعمل وی لاگرز اور ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ اور بیرون ملک بیٹھے پی ٹی آئی سپورٹرز کی جانب سے دیکھنے کو ملا
جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کے سپورٹرز کی اکثریت نے اس فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ یہ دانشمندانہ فیصلہ تھا ورنہ حکومت ایک اور 9 مئی کرکے اسے تحریک انصاف پر ڈال دیتی۔
صحافی جمیل فاروقی نے تبصہر کی اکہ یہ کیسا جلسہ ہے جو اجازت کا محتاج ہے ، یہ کیسا انقلاب ہے جسے اجازت کا انتظار ہے اور یہ کیسی تبدیلی ہے جو بیک جُنبش قلم سانس روک کے بیٹھ جاتی ہے - کہانی اتنی سی ہے کہ تحریک انصاف نے جلسہ 10 محرم تک موخر کردیا اور اعلان کرتے وقت یہ سوچا بھی نہیں کہ کارکن کیا سوچے گا ؟
https://twitter.com/x/status/1809495466503205043
رائے ثاقب کھرل نے سوال کیا کہ تحریک انصاف کا جلسہ کینسل، آپ کے نزدیک دانشمندانہ اقدام/ غلط فیصلہ ؟
https://twitter.com/x/status/1809506551972974947
صحافی مغیث علی نے تبصرہ کیا کہ کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسہ منسوخ کرکے پارٹی کو ایک بار پھر بڑے بحران سے بچایا ہے، حکومت نے اس بار پھر لاٹھی چارج، آنسو گیس اور پکڑ دھکڑ کا پروگرام بنایا ہوا تھا،ہر بندے کی شناخت جیو فینسنگ سے کرنے کی تیاری تھی۔
انہون نے مزید کہا کہ اگر معاملات زیادہ خراب ہوتے تو جانی نقصان کا اندیشہ تھا، ادھر اسلام آباد میں پولیس کو مکمل اختیار دیا گیا تھا کہ وہ ہر صورت یہ جلسہ ناکام کریں گے، کچھ مزید باتیں ہیں جو یقیناً نہیں لکھی جاسکتیں لیکن سمجھدار کیلئے اشارہ کافی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1809499892328603797
مغیث علی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ کسی صورت عدالتی اجازت کے بغیر جلسہ نہیں کرنا، جلسہ ہوا نہیں لیکن پی ٹی آئی پھر بھی کامیاب ہوئی، ایک بار پھر جمہوری حق نہ دینے پر چہرے عیاں ہوگئے اور یہ حقیقت اٹل ٹھہری پی ٹی آئی کو مکمل عوامی حمایت حاصل ہے، آج نہیں تو کل جلسہ تو ہونا ہے اور ہوگا
صدیق جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت ن لیگ حکومت کی انشورنس پالیسی ہے
https://twitter.com/x/status/1809500999712706894
رانا عمران نے ردعمل دیا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں جلسہ کینسل کرکے غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا ۔ ان میں سے کسی نے بھی جلسہ میں نہی جانا تھا۔ یا تو قسم دیں کے ہم جلسہ میں آئیں گے یا پھر چپ رہیں۔
https://twitter.com/x/status/1809518227422064785
صحافی زبیر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے آج سرینڈر کر لیا ہے، اب جو ہوگا وہ کوئی نہیں روک پائے گا !!! کچھ دنوں میں اس کا ایسا خوفناک ردعمل آنے والا ہے کہ اس نظام کے تمام بینفشری منہ چھپاتے پھریں گے
https://twitter.com/x/status/1809524398656741739
سحرش مان نے طنز کیا کہ پی ٹی آئی قیادت پورے پاکستان سے کارکن بلا کر شہریار آفریدی کے بزرگوار کے ڈر سے میدان سے بھاگ گئی
https://twitter.com/x/status/1809515214494380426
عمر جمیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ملی، کل رات این او سی کینسل کر دیا. تحریک انصاف نے عدالتوں کا رخ کیا اب عدالت میں پیشی نہیں ہو سکی تو لیڈرشپ کا کیا قصور ہے. این او سی کے بغیر جلسہ کر کے حکومت کو تشدد اور خون بہانے کا موقع دیتے؟
https://twitter.com/x/status/1809515508770754756
اکبر کا کہنا تھا کہ کل پختونخواہ میں جلسہ ہوا ۔۔ ہوکر ختم ہوگیا انصافیوں کو پتہ بھی نہیں لگا ۔۔ اسلام آباد میں جو جلسہ نہیں ہوا اسکا زیادہ شور مچا ہوا ہے اس پر حکومت زیادہ تکلیف میں ہے۔ مزاحمت جاری رکھنی ہے آج جلسہ نہیں ہوا کل ہو جائیگا
https://twitter.com/x/status/1809564766152597584
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jalsh1i1h2h3234.jpg