
پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم میں اختلافات سامنے آگئے، بیرسٹرگوہر نے بانی کے لیے نئی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کی جانب سے عمران خان کو جیل میں سہولتوں سے متعلق نئی درخواست دائرکرنے کا اعلان کیا گیا ہے، آج ہی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ فیصل چوہدری کی درخواست پرانی پاور آف اٹارنی کی بنیاد پر دائر کی گئی، آج کی درخواست ہماری لیگل کمیٹی کی ہدایت پردائرنہیں کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1850196027002818837
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ سہولتوں سے متعلق نئی درخواست پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کرینگے، دونوں درخواستوں پر لیگل کمیٹی کی جانب سے نامزد وکلا دلائل دیں گے۔
بیرسٹر گوہر کے ٹویٹ پر فیصل چوہدری نے کہا کہ عزیزی گوھر خان، میں خان صاحب کے ساتھ 2015 ہوں۔ میں سمجھتا ہوں آپ پہ بہت پریشر ہے اس لئے میں آپکے ساتھ ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1850223545747427790
انہوں نے مزید کہا کہ حقائق کی درستگی کے لئے یہ پیٹیشن آج آپکی ہدایت کے بعد دائر کی گئی جس میں آپ نے مجھے خان کی فیملی کیطرف سے عندیہ دیا۔ اچھا ہے اگر آپکے وکلاء دیر سے سہی جاگے تو سہی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/barish1ih234.jpg