تحریک انصاف کی کارکنوں صنم جاوید اور طیبہ راجہ سے متعلق تشویشناک خبریں

samanjsjas.jpg

لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافی رائے ثاقب کھرل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ : صنم جاوید خان اور طیبہ راجہ ابھی تک چوہنگ پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔فیملیز کو کوئی ایف آئی آر نہیں دکھائی گئی ابھی تک۔

انہوں نے مزید کہا کہ پتہ چلا ہے تھانے میں کوئی خاتون اہلکار بھی موجود نہیں ہے: صرف مرد ہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1657625852190785536
ہم نیوز کے صحافی شاکر اعوان نے کہا کہ صنم جاوید اور طیبہ راجہ سے متعلق تشویشناک خبریں موصول ہو رہی ہیں،طاقت کے نشے میں بدمست ہاتھی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سب کو چھوڑ دیں انکو نہیں چھوڑنا،،ان پر جتنی دفعات لگ سکتی ہیں لگائیں،

https://twitter.com/x/status/1657483415539666946

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر صنم جاوید خان اور دیگر خواتین کو رہا کردیا گیا تھا لیکن اسکے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے دوبارہ گرفتارکرلیا۔

واضح رہے کہ صنم جاوید خان کو کچھ روز پہلے پنجاب پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1656628886568837120 https://twitter.com/x/status/1656365015350276117