Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

تحریک انصاف کے امیدواروں پر مبینہ طور پر ایم کیوایم کے کارکنوں پر حملہ۔۔ کئی افراد زخمی
تحریک انصاف کے امیدوار ارسلان خالد نے زخمی حالت میں اپنے پیغام میں کہا کہ "میں تحریک انصاف کا این اے 248 سے امیدوار ارسلان خالد ہوں، آج ہمارے الیکشن کیمپ میں محفل میلاد کے دوران ہتھوڑے،زنجیریں، ڈنڈے اور اسلحہ لیکر ڈھائی تین سو شرپسندوں نے حملہ کر کے مجھے اور پی ایس 126 کے امیدوار رانا محمد وسیم اکرم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پی ایس 125 کی امیدوار فوزیہ صدیقی سمیت دیگر خواتین سے بدتمیزی کی،ہماری گاڑیاں توڑیں،ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،ہمارے ٹاؤن پریزیڈنٹ سمیت 10 12 کارکنان شدید زخمی ہیں۔"
https://twitter.com/x/status/1748847249226944694
احمد بوبک کے مطابق ایم کیو ایم کی دہشتگردی کے خلاف پی ٹی آئی کراچی کے امیدواروں ارسلان خالد این اے 248 سے اور فوزیہ صدیقی پی ایس 125 سے ، دونوں نے پارٹی رہنماوں اور کارکنان کے ہمراہ مکہ چوک عزیز اباد پر دھرنا دے دیا
https://twitter.com/x/status/1748875082712096848
کراچی میں پی ٹی آئی کے دفتر میں جاری محفل میلاد پر ایم کیو ایم کے دہشتگردوں کے حملے کی مکمل تفصیلات سنیں
https://twitter.com/x/status/1748886295672410137
"ہمارے کیمپ پر تین چار سو لوگوں نے اسلحے اور ڈنڈوں کے ساتھ حملہ کیا، ایم این اے کے امیدوار ارسلان خالد شدید زخمی ہوئے، ہماری مائیں بہنیں یہاں موجود تھیں انکا خیال بھی نہ کیا گیا،ان ہتھکنڈوں سے آپ ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔" پی ایس 126 سے نامزد امیدوار رانا محمد وسیم اکرم کی گفتگو
https://twitter.com/x/status/1748804425584677158
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/3m7rXWH/hamal1h11i.jpg