تحریک انصاف کے ایم این ایز انفرادی طور پر سب سے زیادہ ووٹ لینے میں پیش پیش

mosh1i1hh11.jpg


تحریک انصاف کے آزادامیدواروں نے اس الیکشن میں بازی مارلی اور سب سے زیادہ ووٹ لینے والوں میں آگے آگے رہے یہاں تک کہ تحریک انصاف کے بعض امیدواروں نے انفرادی طور پر 2 لاکھ کے قریب بھی ووٹ لئے۔

سب سے زیادہ ووٹ عمران خان کے میانوالی حلقے سے جمال احسن خان اور حافظ آباد سے انیقہ مہدی نے لئے۔

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے آزاد اُمیدوار جمال احسن خان پاکستان بھر میں 2 لاکھ 17 ہزار چار420 ووٹ حاصل کرکے سب زیادہ ووٹ لینے والے ایم این اے بن گئے۔انہوں نے این اے 89 میانوالی سے عمران خان کی سیٹ پر الیکشن لڑا تھا۔

دوسرے نمبر پر این اے 67 حافظ آباد سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی ہی انیقہ نثار مہدی رہیں انہوں نےدو لاکھ 8 ہزار 943 ووٹ حاصل کئے اور ن لیگ کی سائرہ افضل تارڑ کو شکست دی

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حلقے سے انیقہ مہدی کے بھائی شوکت بھٹی الیکشن لڑتے تھے لیکن انکے کاغذات مسترد ہوئے تو انہوں نے اپنے ہی گھر کی خاتون کو میدان میں اتارا جو پردہ دار خاتون ہیں اور انکی الیکشن کمپین انکے والد اور سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی نے لیڈ کی۔

تیسرے نمبر پر این اے 110 جھنگ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ہی امیدوار صاحبزادہ امیر سلطان رہے جنہوں نے 199590 ووٹ حاصل کئے اور 410 ووٹوں سے 2 لاکھ کا ہدف عبور نہ کرپائے مگر انہوں نے ن لیگ کے آصف معاویہ کو بڑی لیڈ سے شکست دی۔

چوتھے نمبر پر تحریک انصاف کے عمر ایوب خان رہے جنہوں نے ایک لاکھ 92 ہزار 948 ووٹ حاصل کئے ۔

پانچویں نمبر پر عمیر نیازی رہے جنہوں نےاین اے 90 میانوالی سے 179820 ووٹ حاصل کئے ۔ اس حلقہ سے تحریک انصاف کے امجد نیازی الیکشن لڑتے ہیں، خیال تھا کہ اگر امجد نیازی کھڑا ہوتے تو وہ 2 لاکھ کا ہدف بھی عبور کرلیتے۔

چھٹے نمبر پر ن لیگ کے قائد نوازشریف رہے جنہوں نے این اے 130 لاہور سے 179310 ووٹ حاصل کئے جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے 104485 ووٹ حاصل کئے ۔ اس حلقہ پر بہت سوالات اٹھائے جارہے ہیں، تجزیہ کاروں کے مطابق نوازشریف کے اتنے ووٹ نہیں تھے انہیں جعلی فارم 47 سے جتوایا گیا ہے اور وہ یہ سیٹ ہارچکے تھے۔

ساتویں نمبر پر استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری رہے جنہوں نے 172576 ووٹ حاصل کئے مگر انکی فتح کو کوئی تسلیم کرنے کو تیار نہیں، یہاں تک کہ تحریک انصاف کے مخالف بھی عون چوہدری کی فتح پر سوالات اٹھارہے ہیں کہ اسے جعلی طریقے سے جتوایا گیا ہے انکے مدمقابل سلمان اکرم راجہ نے 159024 ووٹ حاصل کئے۔

آٹھویں نمبر پر تحریک انصاف کے صاحبزادہ محبوب سلطان رہے جنہوں نے این اے 108 جھنگ سے ن لیگ کے فیصل صالح حیات کو شکست دی تھی۔ صاحبزادہ محبوب سلطان نے 169578 ووٹ حاصل کئے تھے

نویں نمبر پر منڈی بہاؤالدین سے تحریک انصاف کے حاجی امتیاز چوہدری اور دسویں نمبر پر بھی تحریک انصاف کے وزیرآباد سے محمد احمد چٹھہ رہے جنہوں نے ن لیگ کے نثارچیمہ کو شکست دی۔