تحریک انصاف کے رہنماؤں نے حلفیہ بیانات ریکارڈ کرانا شروع کردئیے

pti-hik1m1h1h1.jpg

پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی: فردوس شمیم نقوی اور عمر ایوب ،علی امین گنڈاپور کے بعد تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے قرآن پاک پر حلف، گواہی دی کہ عمران خان نے آئین پاکستان کیخلاف کسی قسم کا کوئی کام نہیں کیا اور نہ ہی احکامات دیئے۔

سب سے پہلے بیان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے دیا جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی بھی تشدد پر نہیں اکسایا، انہیں بہادر اور دلیر مانتا ہوں، اگر اب میری کوئی بھی ویڈیو آئے تو سمجھنا مجبوری میں بنائی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1709917822808191283
علی امین گنڈاپور نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اللّٰہ سبحان تعالیٰ کو حاضر جان کر اور قرآن مجید پرحلف دیتا ہوں کہ عمران خان نے آج تک مجھے یا کسی کو میری موجودگی میں کبھی پاکستان کے آئین کو توڑنے کا یا پاکستان کے کسی بھی ادارے سےتصادم کا مشورہ یا حکم نہیں دیا اور نا ہی ۹ مئی کا کسی قسم کا کوئی منصوبہ بنایا
https://twitter.com/x/status/1710301578471563389
عمرایوب خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں حلفاً کہتا ہوں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کبھی بھی کسی بھی سرکاری یا ریاستی اداروں کی عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی کوئی ہدایت نہیں دی۔ یہ ویڈیو آپ اپنے پاس رکھیں اگر خدانخواستہ کوئی مجھ سے کوئی کسی حالات میں اور ویڈیو ریکارڈ کروائے تو وہ جبراً ہو گی - پی ٹی آئی کے ارکان محب وطن پاکستانی ہیں جو پاکستان میں 'قانون کی حکمرانی' چاہتے ہیں اور پاکستان کو ایک خوشحال ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1710292316076773875
زرتاج گل نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں کبھی نہیں کہا کہ پرتشدد واقعات کرنے یا پرتشدد احتجاج کرنا ہے یا کہیں پر قومی تنصیبات پر حملہ کرنا ہے، خان صاحب ہمیشہ وطن سے محب کا درس دیتے ہیں، یہ مشکل وقت ہے اور اس مشکل وقت میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں-
https://twitter.com/x/status/1710643801344098362
حماد اظہر نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں حماد اظہر یہ حلف اٹھاتا ہوں کے میرے سامنے کبھی عمران خان نے کسی پرتشدد احتجاج کی نا ہدایت دی، نا پیغام دیا اور نا ایسی گفتگو گی۔ میں یہ بھی حلف اٹھاتا ہوں کے میں نےکبھی کسی پرتشدد احتجاج میں نا حصہ لیا، نا کسی کو ہدایت دی اور نا ہی کسی سے ایسی گفتگو کی یا منصوبہ بندی کی
https://twitter.com/x/status/1710358611929477263
مظفر گڑھ سے سابق ایم این اے اور ضلعی صدر پی ٹی آئی شبیر قریشی نے کہا کہ میں حلفاً بیان دیتا ہوں کہ عمران خان نے یا ہماری پارٹی نے کبھی کسی ریاستی ادارے کے خلاف محاز آرائی یا پرتشدد کارروائیوں کی ہدایت نہیں دی، عمران خان صرف پرامن احتجاج کی بات کرتے تھے اور اس کا مقصد بھی شفاف انتخابات کا حصول تھا-
https://twitter.com/x/status/1710654444335948016
اسکے بعد انورتاج، حلیم عادل شیخ، فہیم خان، کنول شوذب، جمشید دستی، بشیر خان، جنید اکبر خان، سیمابیہ طاہر ، شوکت بسرا سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی بیانات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عمران خان نے کسی قسم کے پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی۔
https://twitter.com/x/status/1710588705722015953 https://twitter.com/x/status/1710686524331728997 https://twitter.com/x/status/1710494324595515688 https://twitter.com/x/status/1710683712361234646 https://twitter.com/x/status/1710683253185929535
 

Bubblemoon

Voter (50+ posts)
بہت آچھا ہو رہا ہے یہ حلف دینا بہت سہی ہے یہ اغوا براۓ بیان کی value کو کم کرنے کا آچھا طریقہ ہے
 

Back
Top