
تحریک انصاف کے گزشتہ روز مینارپاکستان جلسے میں کتنے لوگ شریک تھے اعدادوشمار سامنے آگئے ہیں ۔
روزنامہ خبریں کے مطابق تحریک انصاف کاکہنا ہے کہ 3 لاکھ افراد تھے جبکہ غیر جانبدار ذرائع کا دعویٰ تھا کہ ڈیڑھ لاکھ لوگ ہوں گے ۔
خبریں کے مطابق ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق 70 ہزار افراد نے شرکت کی تاہم مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ صرف 25 ہزار لوگ تھے ۔
دوسری جانب عمران خان کی مینارپاکستان جلسے سے واپسی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں عمران خان پی ٹی آئی کے رہنما کو کہتے ہیں کہ تم نے دیکھا کہ کتنی پبلک باہر نکلی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1639826678888235010
اس پر پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں کہ اسپیشل برانچ والوں نے اندازہ لگایا ہے کہ پانچ لاکھ لوگ تھے جس پر عمران خان قہقہے لگاتے ہیں۔
عمران خان کے بھانجے کہتے ہیں کہ جلسے میں 90 فیصد لوگ لاہور کے تھے اور دس فیصد دوسرے شہروں سے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pti-loghaaa.jpg