Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

نومئی واقعات پر پریس کانفرنسز کے بعد نیا ٹرینڈ چل نکلا؟ پی ٹی آئی کے 2 مضبوط امیدواروں نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
لودھراں سے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی شفیق آرائیں الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔ادھے منٹ کا ویڈیو بیان کاغذ سے پڑھ کر سنایا۔
محمد شفیق آرائیں کے مطابق وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے لیکن میں آپکے درمیان رہوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1737014973207822712 https://twitter.com/x/status/1737018268609659327
گجرات سے بھی چوہدری حسین الٰہی کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوارافتخارگوندل نے بھی الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔۔ افتخار گوندل الیکشن 2018 میں تحریک انصاف کے ایم پی اے بنے تھے اور وہ ذاتی ووٹ بنک کی وجہ سے ایک مضبوط امیدوار سمجھے جارہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1737052207814684901
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/TtWgzbF/dasb11h1h3.jpg