
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر’آل از ویل‘ کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، اب اپوزیشن سے بھی کہتا ہوں گھبرانا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی معاشی صوتحال پر غور کیا گیا اس کے علاوہ اپوزیشن کی حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر بھی مشاورت کی گئی۔
وزیر اعظم نے اجلاس میں ’آل از ویل‘ کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، اب اپوزیشن سے بھی کہتا ہوں گھبرانا نہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نے وزراء کی ٹاک شوز میں عدم شرکت کا نوٹس بھی لیا اس حوالے سے انہوں نے وزراء کو کہا کہ ٹاک شوز میں جا کر حکومتی پالیسی کا دفاع کریں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ذاتی کردار کشی کی مہم میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں الیکٹرانک کرائم ایکٹ پر بھی بات چیت کی گئی، شرکاء کا کہنا تھا کہ آرڈیننس لانے سے کسی کی عزت کو اچھالا نہیں جا سکے گا، شرکاء نے پیکا آرڈیننس پر تنقید کو بلاجواز قرار دے دیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اسلامی معاشرے کی عکاسی مغربی ممالک میں ملتی ہے، جان بوجھ کر پاکستان میں اخلاقیات کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ میں بیک وقت قانونی کاروائی شروع ہو گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں دورہ روس سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ہے۔بریفنگ میں کہا گیا خطہ کی موجودہ صورتحال میں دورہ روس انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دورے سے پاکستان سمیت خطے پر اثر پڑے گا، روس اور پاکستان کے درمیان معاہدوں سے معاشی بہتری آئے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5jkhantrjamanijlaass.jpg
Last edited by a moderator: