
عدم اعتماد کی تحریک جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے کہنے پر لائی گئی، مولانا فضل الرحمان کا اعتراف، سوشل میڈیا پر تبصرے
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تازہ ترین اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے کہنے پر لائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سابق آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے سب پارٹیوں کو بلا کر کہا کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لانی ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت تمام جماعتوں نے اس پر مہر لگادی، اگر میں عدم اعتماد سے انکار کرتا تو کہا جاتا کہ عمران خان کو مولانا فضل الرحمان نے بچایا۔
https://twitter.com/x/status/1758149976704622827
مولانا فضل الرحمان کے اس انکشاف نے ملک میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ، کہاجارہا ہے کہ یہ سب سے بڑا اعتراف اور گواہی ہے کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے ساتھ مل کر تمام سیاسی جماعتوں نے عمران خان کی حکومت گرانے کی سازش کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ارشد شریف کی ایک ویڈیو کلپ کی جس میں وہ سوال پوچھتے ہیں"وہ کون تھا؟"پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ آج قوم کو جواب مل گیا کہ وہ کون تھا۔
https://twitter.com/x/status/1758157560774074509
جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اس انٹرویو کی بنیاد پر جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے خلاف حلف کی خلاف ورزی کی کارروائی کرنی چاہیے، جتنے گنہگار حلف کی خلاف ورزی کرنے والے باوردی جنرل ہیں اتنے ہی گنہگار غیبی اشاروں پر چلنے والے سیاستدان بھی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1758157426522574871
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فلک جاوید خان نے کہا کہ آج عمران خان ہی نہیں ارشد شریف بھی سرخرو ہوگیا ہے، کیونکہ ارشد شریف نے سب سے پہلے بتادیا تھا کہ بادشاہ ننگا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1758156842000155110
سینئر صحافی و سیاسی مبصر انوار لودھی نے کہا کہ اب بتائیں عمران خان کی جانب سے میر جعفر اور میر صادق کے الفاظ غلط تھے؟
https://twitter.com/x/status/1758159932442943726
سینئر صحافی احمد نورانی نے کہا کہ اس سے بڑی کوئی گواہی نہیں ہوسکتی، فوج کے ساتھ خفیہ مذاکرات اور ڈیل طے کرنے میں مریم نواز پیش پیش تھیں، فوج کے ساتھ یہ ساز باز مریم نواز کے سیاسی کیریئر پر ہمیشہ دھبہ رہے گی۔
https://twitter.com/x/status/1758152687059706080
صحافی سلمان درانی نے کہا کہ کیا ان الزامات پر دو سابق فوجی افسران کا کورٹ مارشل نہیں ہونا چاہئے؟
https://twitter.com/x/status/1758158989064327583
صحافی و نیوز ایڈیٹر مقدس فاروق اعوان نے کہا کہ عمران خان کے سب سے بڑے سیاسی حریف کھلم کھلا اعتراف کررہے ہیں، عمران خان کے بیانیے اور موقف کی تائید بھی ان کے سب سے بڑے سیاسی حریف نے کردی۔
https://twitter.com/x/status/1758152092605173929
صحافی فہیم اختر ملک نے کہا کہ اس سے بڑی گواہی کوئی نہیں ہوسکتی،وقت نے ثابت کردیا کہ عمران خان سچا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1758159068672176262
صحافی محمد عمیر نے کہا کہ جو چپ رہے گی زباں خنجر۔۔۔لہو پکارے گا آستیں کا۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1758151773234045295
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ وقار ملک نے کہا کہ آرٹیکل 6 صرف 2 لوگوں پر نہیں بلکہ ان سب پر لگے گا۔
https://twitter.com/x/status/1758154667165409597
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bajwai1h11i.jpg