ترجمان میئر کراچی کیخلاف بزنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے صدر پر فائرنگ کا مقدمہ درج

Nz5528zDA.jpg


کراچی کے تاجر اور برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے صدر، فراز خان پر فائرنگ کے معاملے میں میئر کراچی کے ترجمان کرم اللہ سمیت 3 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ روز شاہراہ فیصل پر نر سری کے قریب پیش آیا، جہاں 2 موٹر سائیکل سوار کے ذریعے 4 ملزمان نے فراز خان کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق، فراز خان نے ٹیپو سلطان تھانے میں درج مقدمے میں میئر کراچی کے ترجمان کرم اللہ اور دو دیگر ملزمان کو نامزد کیا ہے۔ تاہم، تاحال پولیس کی طرف سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

فراز خان نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ "میں اپنی کار میں سوار ہو کر برنس روڈ سے پی ای سی ایچ ایس اپنے گھر جا رہا تھا کہ نرسری کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر 4 ملزمان نے مجھ پر فائرنگ کی۔ ایک گولی میرے دائیں گال پر لگی جو گردن سے پار ہوگئی، جبکہ دوسری گولی میری گاڑی پر بھی لگی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "مجھ پر حملہ کروانے میں میرے پارٹنر کرم اللہ، مظہر، اور منصور شاہ شامل ہیں۔ انہوں نے مختلف مواقع پر مجھ سے 9 کروڑ 87 لاکھ روپے کی رقم روڈ پیچنگ اور گارڈن کی صفائی کے ٹھیکے کے لیے لی، اور جب میں نے اپنی رقم واپس مانگی تو انہوں نے مجھے اسلام آباد بلوا کر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔"

دوسری جانب، میئر کراچی کے ترجمان کرم اللہ نے مقدمے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ "شرپسند عناصر شہر کی ترقی نہیں چاہتے، اور میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے​
 

Back
Top