
ترکی کی ایک تعمیراتی کمپنی نے پاکستان کے خلاف ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے سے رجوع کرکے حکومت پاکستان کو ایک پھر عالمی سطح پر تنازعہ کا شکار کردیا ہے۔
خبررساں ادارے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی تعمیراتی کمپنی نے 12 اکتوبر کو معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کے خلاف ورلڈ بینک کے عالمی تنازعات کے ادارے ' انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انوسیٹمنٹ ڈسپیوٹس سے رجوع کیا۔
کمپنی کی جانب سے پاکستان پر عائد الزامات کی تفصیلات تو سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم عالمی تنازعات کو دیکھنے کیلئے قائم حکومتی ادارے انٹرنیشنل ڈسپیوٹس یونٹ کا کہنا ہے کہ درخواست ہائی وے کی تعمیر کے حوالے سے دی گئی ہے، پاکستان کے مفادات کا ہر ممکن طور پر دفاع کیا جائے گا۔
ترک کمپنی نے یہ درخواست 1995 میں پاکستان اور ترکی کے مابین ہونے والے بائی لیٹرل انویسٹمنٹ ٹریٹی کے معاہدے کے تحت دی گئی۔
واضح رہے کہ اسی معاہدے کے تحت ترک کمپنی نے 2003 میں بھی پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر ایک مقدمہ دائر کیا تھا جو 6 سال چلا، 2009 میں برطانیہ، جرمنی اور سائزرلینڈ پر مشتمل اراکین نے اس مقدمے کو مسترد کردیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13tukripakcomp.jpg