Mocha7
Chief Minister (5k+ posts)
ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، فقید المثال استقبال
شاہراہ دستور پر سرخ اور سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے، معزز مہمان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں سلامی بھی دی گئی، دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی پیش کیے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان خصوصی کو وفاقی کابینہ کے اراکین سے فرداً فرداً ملاقات بھی کروائی۔
ترک صدر اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر مصافحہ کر رہے ہیں۔
بعد ازاں ترک صدر رجب طیب اردوان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔ اس کے علاوہ ترک صدر کو ایف سولہ طیاروں کی فارمیشن نے فلائی پاسٹ پیش کر کے معزز مہمان کو سلامی دی۔
گزشتہ روز رات دیر گئے ترک صدر خاتون اول اور سرمایہ کاروں اور تاجر رہنماؤں کے ہمراہ نور خان ائیر بیس پہنچے تھے جہاں صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
urdu.geo.tv
https://twitter.com/x/status/1890004239587721277

ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
ترک صدر گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے جہاں نور خان ائیر بیس پر صدر پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا تھا

https://twitter.com/x/status/1890004239587721277
Last edited by a moderator: