
ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوان کے انتخابی جلسے میں شہریوں نےاگلے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ۔ ترک میڈیا کے مطابق جلسے میں ریکارڈ 17 لاکھ افراد نے شرکت کی
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے جن میں ترک صدر اردوان کے مقابلے میں 3 امیدوار میدان میں ہیں۔
ترک صدر انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے استنبول میں انتخابی جلسہ کیا ۔ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے انتخابی جلسے میں 17 لاکھ افراد نے شرکت کی ہے اور اس انتخابی جلسے کو صدی کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ قرار دیا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1655214312049332224
اس موقع پرترک صدر اردوان کا کہنا تھاکہ حمایت جاری رکھنے پر استنبول کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، استنبول کے ساتھ مل کر ترکیہ کی تاریخ بنائیں گے، اپوزیشن اتحاد کو ملک کو تقسیم کرنے کا موقع نہ دیں۔
خیال رہے کہ اس بار عام انتخابات میں ترک صدر طیب اردگان کو سخت مقابلے کا سامنا ہے کیونکہ انکے سامنے اپوزیشن کا 6 جماعتی اتحاد موجود ہے۔
ترکیہ کی 6 اپوزیشن جماعتوں نے آئندہ انتخابات میں موجودہ صدر رجب طیب اردوان کے خلاف مشترکہ امیدوار کمال قلیچ داراوغلو کو کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے جو اہم اپوزیشن ری پبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں اور 2019 میں استنبول اور انقرہ میں میونسپل الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
ترک میڈیا کے مطابق 6 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کمال قلیچ داراوغلو اردوان کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/turkahsiahshaa.jpg